🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
121. الْجَنَّةُ مِائَةُ دَرَجَةٍ وَالْفِرْدَوْسُ مِنْ أَعْلَاهَا دَرَجَةً فَاسْأَلُوهُ الْفِرْدَوْسَ
جنت سو درجے کی ہے، فردوس ان میں سب سے اعلیٰ درجہ ہے، پس تم فردوس کا سوال کرو۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 273
أخبرني أحمد بن محمد بن إسماعيل بن مِهْران، حدثنا أَبي، حدثنا هارون بن سعيد الأَيْلي، حدثنا ابن وَهْب، حدثني حُيَيّ، عن أبي عبد الرحمن، عن عبد الله بن عمرو، عن رسول الله ﷺ، قال:"إنَّ في الجنة غُرفًا [يُرَى] ظاهرُها من باطنِها، وباطنُها من ظاهرِها" فقال أبو مالك الأشعري: لمن يا رسول الله؟ قال:"لمَنْ أطابَ الكلام، وأطعمَ الطعام، وباتَ قانِتًا والناسُ نِيَام" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، فقد احتجَّا جميعًا بحُيَي: وهو أبو عبد الرحمن المَذحِجِي صاحب سليمان بن عبد الملك، ويقال: مولاه (2) ، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 270 - على شرطهما
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جنت میں ایسے بالا خانے ہیں جن کا بیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آتا ہے۔“ سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ کن لوگوں کے لیے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان کے لیے ہیں جو نرم اور شیریں گفتگو کریں، کھانا کھلائیں اور رات کو اس وقت (نفل) نماز پڑھیں جب لوگ سو رہے ہوں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ ان دونوں نے حُیی (ابو عبدالرحمن مذحجی) سے احتجاج کیا ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 273]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، وهذا إسناد فيه لِين من أجل حُيي - وهو ابن عبد الله المَعافِري - لكن روي هذا الحديث من وجهٍ حسنٍ عن أبي مالك الأشعري نفسه كما سيأتي، وباقي رجال هذا الإسناد ثقات- أبو عبد الرحمن: هو عبد الله بن يزيد المعافري الحُبُلي-» [ترقيم الرساله 273] [ترقيم الشركة 270] [ترقيم العلميه 270]

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1215
حدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا إبراهيم بن يوسف الهِسِنْجاني، حدثنا أبو الطَّاهر أحمد بن عمرو، حدثنا ابن وَهْب، أخبرني حُيَيُّ بن عبد الله، عن أبي عبد الرحمن الحُبُليّ، عن عبد الله بن عمرو، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"إنَّ في الجنة غُرَفًا يُرى ظاهرُها من باطنها، وباطنُها من ظاهرِها"، قال أبو مالك الأشعري: لمن هي يا رسول الله؟ قال:"لمن أطابَ الكلام، وأطعَمَ الطعام، وبات قائمًا والناسُ نِيام" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایسے بالا خانے ہیں جن کا بیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے دیکھا جا سکتا ہے“، سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کن کے لیے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں کے لیے جو نرم گفتگو کرتے ہیں، کھانا کھلاتے ہیں اور راتوں کو اس وقت (تہجد کے لیے) کھڑے ہوتے ہیں جب لوگ سو رہے ہوتے ہیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 1215]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، وقد سلف برقم (273)» [ترقيم الرساله 1215] [ترقيم الشركة 1204]

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں