🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. لَا تَجُوزُ شَهَادَةُ بَدَوِيٍّ عَلَى صَاحِبِ قَرْيَةٍ
شہری کے مقابلے میں دیہاتی کی گواہی (بعض معاملات میں) جائز نہیں
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3168
أخبرني محمد بن علي الصَّنعاني بمكة، حدثنا علي بن المبارك الصَّنعاني، حدثنا زيد بن المبارَك الصنعاني، حدثنا محمد بن ثَوْر، عن ابن جُرَيج، عن عبد الله ابن أبي مُلَيكة قال: أرسلتُ إلى ابن عبَّاس أسألُه عن شهادة الصِّبيان، فقال: قال الله ﷿: ﴿مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ [البقرة: 282] وليسوا ممّن نَرضَى، قال: فأرسلتُ إلى ابن الزُّبير أسألُه، فقال: بالحَرِيِّ إن سُئِلوا أن يَصدُقوا، قال: فما رأيتُ القضاءَ إلَّا على ما قال ابنُ الزُّبير (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3131 - على شرط البخاري ومسلم
عبداللہ بن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو پیغام بھیج کر بچوں کی گواہی کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: اللہ عزوجل کا فرمان ہے ﴿مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ ”ایسے گواہ جنہیں تم (بطور گواہ) پسند کرو۔“ [سورة البقرة: 282] اور بچے ان لوگوں میں شامل نہیں ہیں جنہیں ہم گواہی کے لیے پسند کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو پیغام بھیج کر یہی سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگر ان بچوں سے (معاملے کے فوراً بعد) پوچھا جائے تو وہ سچ ہی بولیں گے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ فیصلہ اسی کے مطابق کیا گیا جو سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا تھا۔
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأحكام/حدیث: 3168]
تخریج الحدیث: «خبر صحيح، وهذا إسناد حسن.» [ترقيم الرساله 3168] [ترقيم الشركة 3149] [ترقيم العلميه 3131]

الحكم على الحديث:
خبر صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7227
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا أحمد بن مِهران، حدثنا عُبيد الله (1) بن موسى، أخبرنا ابن جُريج، عن ابن أبي مُليكة، عن ابن عباس في شهادة الصِّبيان، قال: قال الله ﷿: ﴿مِمَّن تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ [البقرة: 282] وليسوا ممَّن نرضى (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7050 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بچوں کی گواہی کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿مِمَّن تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ ”جن گواہوں کو تم پسند کرو۔“ [سورة البقرة: 282] اور بچے ان میں سے نہیں ہیں جنہیں ہم گواہی کے لیے پسند (قبول) کرتے ہیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأحكام/حدیث: 7227]
تخریج الحدیث: «خبر صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أحمد بن مهران، وقد توبع.» [ترقيم الرساله 7227] [ترقيم الشركة 7145] [ترقيم العلميه 7050]

الحكم على الحديث:
خبر صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں