الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ صَدَقَةِ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ وَالرِّقَّةِ
اونٹوں، بکریوں اور چاندی کی زکوٰۃ کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 694
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ أَنَسٍ أَوْ أَنَّ فُلَانَ ابْنَ أَنَسٍ، الشَّافِعِيُّ يَشُكُّ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: هَذِهِ الصَّدَقَةُ، ثُمَّ تُرِكَتِ الْغَنَمُ وَغَيْرُهَا، وَكَرِهَهَا النَّاسُ. [ ص: 142 ] بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذِهِ فَرِيضَةُ الصَّدَقَةِ الَّتِي فَرَضَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ بِهَا فَمَنْ سُئِلَهَا عَلَى وَجْهِهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فَلْيُعْطِهَا، وَمَنْ سُئِلَ فَوْقَهَا فَلَا يُعْطِهِ. فِي أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ مِنَ الْإِبِلِ فَمَا دُونَهَا الْغَنَمُ فِي كُلِّ خَمْسٍ شَاةٌ، فَإِذَا بَلَغَتْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ فَفِيهَا ابْنَةُ مَخَاضٍ أُنْثَى، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهَا ابْنَةُ مَخَاضٍ فَابْنُ لَبُونٍ ذَكَرٌ، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَثَلَاثِينَ إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ فَفِيهَا ابْنَةُ لَبُونٍ أُنْثَى، فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَأَرْبَعِينَ إِلَى سِتِّينَ فَفِيهَا حِقَّةٌ طَرُوقَةُ الْجَمَلِ، فَإِذَا بَلَغَتْ إِحْدَى وَسِتِّينَ إِلَى خَمْسٍ وَسَبْعِينَ فَفِيهَا جَذَعَةٌ فَإِذَا بَلَغَتْ سِتًّا وَسَبْعِينَ إِلَى تِسْعِينَ فَفِيهَا ابْنَتَا لَبُونٍ، فَإِذَا بَلَغَتْ إِحْدَى وَتِسْعِينَ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَفِيهَا حِقَّتَانِ طَرُوقَتَا الْجَمَلِ فَإِذَا زَادَتْ عَلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ فَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ وَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ. وَإِنْ تَبَايَنَتْ أَسْنَانُ الْإِبِلِ فِي فَرِيضَةِ الصَّدَقَةِ وَمَنْ بَلَغَتْ عِنْدَهُ مِنَ الْإِبِلِ صَدَقَةُ الْجَذَعَةِ وَلَيْسَتْ عِنْدَهُ جَذَعَةٌ وَعِنْدَهُ حِقَّةٌ، فَإِنَّهَا تُقْبَلُ مِنْهُ الْحِقَّةُ وَيَجْعَلُ مَعَهَا شَاتَيْنِ إِنِ اسْتَيْسَرَتَا عَلَيْهِ أَوْ عِشْرِينَ دِرْهَمًا، فَإِذَا بَلَغَتْ عَلَيْهِ الْحِقَّةُ، وَلَيْسَتْ عِنْدَهُ حِقَّةٌ وَعِنْدَهُ جَذَعَةٌ، فَإِنَّهَا تُقْبَلُ مِنْهُ الْجَذَعَةُ، وَيُعْطِيهِ الْمُصَدِّقُ عِشْرِينَ دِرْهَمًا أَوْ شَاتَيْنِ.
انس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: ”یہ ہے وہ صدقہ (زکوٰۃ کا نصاب ہے)، پھر بکریوں اور ان کے علاوہ کچھ چیزوں کو چھوڑ دیا گیا، اور لوگوں نے اس بات کو ناپسند کیا۔“ یہ زکوٰۃ کا وہ فریضہ ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں پر فرض قرار دیا ہے اور آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس کا حکم دیا۔ اس لیے جو شخص مومنوں سے اس کے مطابق زکوٰۃ مانگے تو انہیں دے دینی چاہیے، اور اگر کوئی اس سے زیادہ مانگے تو ہرگز نہ دے۔ چوبیس یا اس سے کم اونٹوں میں ہر پانچ پر ایک بکری دینی ہوگی۔ اگر اونٹوں کی تعداد 25 تک پہنچ جائے تو 25 سے 35 تک، ایک برس کی مادہ اونٹنی (بنت مخاض) واجب ہوگی، اگر ایک برس کی مادہ اونٹنی نہیں تو دو برس کا نر اونٹ (ابن لبون) جو تیسرے سال میں داخل ہو چکا ہو، واجب ہے۔ جب اونٹوں کی تعداد 36 تک پہنچ جائے تو 36 سے 45 تک دو برس کی مادہ اونٹنی (بنت لبون) واجب ہوگی۔ جب تعداد 46 تک جائے تو 46 سے 60 تک تین برس کی جفتی کے قابل اونٹنی (حقہ) واجب ہے۔ اور جب تعداد 61 تک پہنچ جائے تو 61 سے 75 تک چار برس کی مادہ (جذعہ) واجب ہوگی۔ جب تعداد 76 تک پہنچ جائے تو 76 سے 90 تک دو دو برس کی دو اونٹنیاں (دو بنت لبون) واجب ہوں گی۔ جب تعداد 91 تک پہنچ جائے تو 91 سے 120 تک جفتی کے قابل دو اونٹنیاں (دو حقے) واجب ہوں گی اور جب تعداد 120 سے زیادہ ہو جائے تو ہر 40 پر دو برس کی اونٹنی اور ہر 50 پر تین برس کی اونٹنی واجب ہوگی۔ اگر اونٹوں کی عمریں صدقہ کے فرض میں علیحدہ علیحدہ ہوں تو جس کے اونٹوں کی تعداد جذعہ کے صدقہ کو پہنچ جائے اور اس کے پاس جذعہ نہیں بلکہ حقہ ہے تو اس سے زکوٰۃ میں حقہ کے ساتھ دو بکریاں بھی لے لی جائیں، اگر ان کے دینے میں اسے آسانی ہو ورنہ 20 درہم لے لیے جائیں۔ اور اگر کسی پر زکوٰۃ میں حقہ واجب ہو اور اس کے پاس حقہ نہیں بلکہ جذعہ ہے تو اس سے جذعہ لے کر صدقہ وصول کرنے والا 20 درہم یا دو بکریاں زکوٰۃ دینے والے کو دے دے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الزكاة /حدیث: 694]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى الزكاة، باب العرض في الزكاة (1448)، (1454).»
حدیث نمبر: 696
أَخْبَرَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّ هَذَا كِتَابُ الصَّدَقَاتِ فِيهِ: فِي كُلِّ أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ مِنَ الْإِبِلِ فَدُونَهَا الْغَنَمُ فِي كُلِّ خَمْسٍ شَاةٌ، وَفِيمَا فَوْقَ ذَلِكَ إِلَى خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ بِنْتُ مَخَاضٍ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ بِنْتُ مَخَاضٍ فَابْنُ لَبُونٍ ذَكَرٌ، وَفِيمَا فَوْقَ ذَلِكَ إِلَى خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ بِنْتُ لَبُونٍ، وَمَا فَوْقَ ذَلِكَ إِلَى سِتِّينَ حِقَّةٌ طَرُوقَةُ الْفَحْلِ، وَفِيمَا فَوْقَ ذَلِكَ إِلَى خَمْسٍ وَسَبْعِينَ جَذَعَةٌ، وَفِيمَا فَوْقَ ذَلِكَ إِلَى تِسْعِينَ ابْنَتَا لَبُونٍ، وَفِيمَا فَوْقَ ذَلِكَ إِلَى عِشْرِينَ وَمِائَةٍ حِقَّتَانِ طَرُوقَتَا الْفَحْلِ، فَمَا زَادَ عَلَى ذَلِكَ، فَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ ابْنَةُ لَبُونٍ، وَفِي كُلِّ خَمْسِينَ حِقَّةٌ. [ ص: 144 ] وَفِي سَائِمَةِ الْغَنَمِ إِذَا كَانَتْ أَرْبَعِينَ إِلَى أَنْ تَبْلُغَ عِشْرِينَ وَمِائَةٍ شَاةٌ، وَفِيمَا فَوْقَ ذَلِكَ إِلَى مِائَتَيْنِ شَاتَانِ، وَفِيمَا فَوْقَ ذَلِكَ إِلَى ثَلَاثِ مِائَةٍ ثَلَاثُ شِيَاهٍ، فَمَا زَادَ عَلَى ذَلِكَ فَفِي كُلِّ مِائَةِ شَاةٍ شَاةٌ. وَلَا يُخْرَجُ فِي الصَّدَقَةِ هَرِمَةٌ، وَلَا ذَاتُعُوَارٍ، وَلَا تَيْسٌ إِلَّا مَا شَاءَ الْمُصَدِّقُ، وَلَا يُجْمَعُ بَيْنَ مُفْتَرِقٍ وَلَا يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ خَشْيَةَ الصَّدَقَةِ، وَمَا كَانَ مِنْ خَلِيطَيْنِ فَإِنَّهُمَا يَتَرَاجَعَانِ بَيْنَهُمَا بِالسَّوِيَّةِ، وَفِي الرِّقَةِ رُبْعُ الْعُشْرِ إِذَا بَلَغَتْ رِقَةُ أَحَدِهُمْ خَمْسَ أَوَاقٍ. هَذِهِ نُسْخَةُ كِتَابِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ الَّتِي كَانَ يَأْخُذُ عَلَيْهَا. قَالَ الشَّافِعِيُّ: بِهَذَا كُلِّهِ نَأْخُذُ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ یہ صدقوں (کی تفصیل) کی کتاب ہے اور اس میں ہے کہ ہر چوبیس یا اس سے کم اونٹوں میں بکریاں ہیں، ہر پانچ پر ایک بکری اور اس سے اوپر پینتیس تک ایک برس کی اونٹنی واجب ہے۔ اگر ایک برس کی اونٹنی نہیں تو وہ دو برس کا نر اونٹ ہے جو تیسرے سال میں داخل ہو چکا ہو اور اس سے اوپر پینتالیس تک دو برس کی وہ اونٹنی ہے جو تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہو۔ اور اس سے اوپر ساٹھ تک تین برس کی وہ اونٹنی ہے جو جفتی کے قابل ہو۔ اور اس سے اوپر پچھتر تک چار برس کی اونٹنی ہے۔ اور اس سے اوپر نوے کی تعداد تک دو دو برس کی دو اونٹنیاں ہیں۔ اور اس سے اوپر ایک سو بیس کی تعداد تک تین برس کی وہ دو اونٹنیاں ہیں جو جفتی کے قابل ہوں۔ اور جب تعداد اس سے زیادہ ہو جائے تو ہر چالیس پر دو برس کی اونٹنی اور ہر پچاس پر تین برس کی اونٹنی واجب ہوگی۔ اور (جنگل یا میدان وغیرہ میں) چرنے والی بکریوں کی زکوٰۃ اس طرح ہے کہ جب ان کی تعداد چالیس سے ایک سو بیس تک ہو تو اس میں ایک بکری واجب ہے۔ اس سے اوپر دو سو تک دو بکریاں ہیں اور اس سے اوپر تین سو تک تین بکریاں واجب ہیں، اور جب تعداد اس سے زیادہ ہو جائے تو ہر سو پر ایک بکری واجب ہوگی۔ اور زکوٰۃ میں بوڑھی، عیب والی، اور نر (بکرا) نہ دیا جائے مگر یہ کہ صدقہ لینے والا مناسب سمجھے تو لے لے۔ اور زکوٰۃ (کی زیادتی) کے خوف سے جدا جدا مال کو یکجا اور یکجا مال کو جدا جدا نہ کیا جائے۔ اور جب دو شریک ہوں تو وہ اپنا اپنا حساب برابر کر لیں، اور جب چاندی پانچ اوقیہ تک پہنچ جائے تو اس میں ربع العشر (اڑھائی فیصد یا چالیسواں حصہ) زکوٰۃ واجب ہے۔ یہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی کتاب کے اس نسخہ کی عبارت ہے جس کے مطابق وہ لوگوں سے زکوٰۃ لیتے تھے۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”ہم اس سارے کو لیں گے (یعنی ہمارا یہی مذہب ہے)۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الزكاة /حدیث: 696]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه البيهقي: 674 . وفي المعرفة السنن والآثار له (2225).»