🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
343. (بَابُ حَقِّ النَّفَقَةِ وَحُكْمِ الْبُخْلِ)
(حقِ نفقہ اور بخل کا حکم)
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 507
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ هِنْدًا أُمَّ مُعَاوِيَةَ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ، وَلَيْسَ لِي مِنْهُ إِلا مَا أَدْخَلَ عَلَيَّ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُذِي مَا يَكْفِيكِ وَوَلَدَكِ بِالْمَعْرُوفِ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہند ام معاویہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئیں اور کہنے لگیں اے اللہ کے رسول! سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ بخیل آدمی ہیں اور میرے لیے ان (کے مال) میں سے صرف وہی ہوتا ہے جو وہ (خود) مجھے لا کر دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صرف اتنا دستور کے مطابق اس کے مال سے لے لیا کرو جو تجھے اور تیری اولاد کو کافی ہو۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 507]
تخریج الحدیث: «صحیح بخارى، البيوع، باب من أجرى امر الأمصار .... الخ، رقم: 2211، صحیح مسلم، الاقضية باب قضية هند، رقم: 1714»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 508
عَنْ أَنَسِ بْنِ عِيَاضٍ اللَّيْثِيِّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ، أَنَّ هِنْدَ أُمَّ مُعَاوِيَةَ جَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ وَإِنَّهُ لا يُعْطِينِي مَا يَكْفِينِي وَوَلَدِي إِلا مَا أَخَذْتُ مِنْهُ سِرًّا وَهُوَ لا يَعْلَمُ فَهَلْ عَلَيَّ فِي ذَلِكَ مِنْ شَيْءٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُذِي مَا يَكْفِيكِ وَوَلَدَكِ بِالْمَعْرُوفِ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ہند ام معاویہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں تو کہنے لگیں ابوسفیان رضی اللہ عنہ بخیل آدمی ہیں وہ بقدر ضرورت خرچہ نہیں دیتے مگر پوشیدہ طور پر اس کا مال لینا پڑتا ہے جو وہ نہیں جانتا تو اس بارے کیا کوئی گناہ ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معروف طریقے سے اتنا لے لو جتنا تجھے اور تیرے بیٹے کے لیے کافی ہو۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 508]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، النفقات، باب اذا لم ينفق الرجل فالمرأة أن تأخذ بغير علمه، رقم: 5364، صحیح مسلم، الاقضية، باب قضية هند، رقم: 1714»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں