🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
393. (بَابُ الْوَلَاءِ لِمَنْ أَعْتَقَ)
(ولاء آزاد کرنے والے کا حق)
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 582
عَنْ مَالِكٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ بَرِيرَةَ جَاءَتْ تَسْتَعِينُ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ: إِنْ أَحَبَّ أَهْلُكِ أَنْ أَصُبَّ لَهُمْ ثَمَنَكِ صَبَّةً وَاحِدَةً وَأُعْتِقَكِ فَعَلْتُ." فَذَكَرَتْ ذَلِكَ بَرِيرَةُ لأَهْلِهَا فَقَالُوا: لا إِلا أَنْ يَكُونَ وَلاؤُكَ لَنَا قَالَ مَالِكٌ: قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ: فَزَعَمَتْ عَمْرَةُ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" لا يَمْنَعُكِ ذَلِكَ اشْتَرِيهَا فَأَعْتِقِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ".
سیدہ عمرہ بنت عبد الرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے بریرہ رضی اللہ عنہا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں مالی معاونت کے لیے آئی تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اگر تیرے مالکان راضی ہوں تو میں یک مشت رقم اداء کر کے تجھے آزاد کر دوں،“ بریرہ رضی اللہ عنہا نے اپنے مالکان کو یہ بات کہی انہوں نے کہا ”نہیں مگر یہ کہ تعلق ولاء ہمارے لیے ہوگا،“ عمرہ رحمہ اللہ کہتی ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس شرط کا تذکرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے ان کی شرط نہ روکے لونڈی خرید کر آزاد کر دو بے شک تعلق ولاء اسی کا ہے جس نے آزاد کیا۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في أكل لحوم الخيل والبغال والحمير/حدیث: 582]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، المکاتب، باب بیع المکاتب اذا رضی، رقم: 2564.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 583
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: أَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِي بَرِيرَةَ فَأُعْتِقَهَا، فَاشْتَرَطَ عَلَيَّ مَوَالِيهَا أَنْ أُعْتِقَهَا وَيَكُونُ الْوَلاءُ لَهُمْ، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ:" اشْتَرِيهَا فَأَعْتِقِيهَا، فَإِنَّمَا الْوَلاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ"، ثُمَّ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ، فَقَالَ:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَمَنِ اشْتَرَطَ شَرْطًا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ، فَلَيْسَ لَهُ وَإِنِ اشْتَرَطَ مِائَةَ شَرْطٍ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے میں نے ارادہ کیا کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو خرید کر آزاد کر دوں، اس کے مالکان نے مجھ پر شرط لگائی کہ آزاد آپ کریں حق ولاء ہمارے لیے ہوگا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس سے متعلق مسئلہ پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے خرید کر آزاد کر دو، تعلق ولاء اسی کو ملے گا جس نے آزاد کیا“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا تو فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہو گیا ایسی ایسی شروط لگاتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے قانون میں موجود نہیں، اگر کسی نے قانون خداوندی کے برعکس شرط لگائی تو اسے کچھ نہیں ملے گا اگرچہ سو شروط ہی کیوں نہ ہوں۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في أكل لحوم الخيل والبغال والحمير/حدیث: 583]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الصلاة، باب ذکر البیع والشراء علی المنبر فی المسجد، رقم: 456.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 584
عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي عَمْرَةُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ بَرِيرَةَ جَاءَتْ تَسْتَعِينُ عَائِشَةَ، وَأَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ لَهَا: إِنْ أَحَبَّ أَهْلُكِ أَنْ أَصُبَّ لَهُمْ ثَمَنَكِ صَبَّةً وَاحِدَةً فَعَلْتُ. قَالَ: فَذَكَرَتْ ذَلِكَ بَرِيرَةُ لأَهْلِهَا، فَقَالُوا: لا إِلا أَنْ يَكُونَ الْوَلاءُ لَنَا. قَالَ: فَزَعَمَتْ عَمْرَةُ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا:" اشْتَرِيهَا فَأَعْتِقِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ".
سیدہ عمرہ بنت عبد الرحمن رحمہ اللہ کہتی ہیں بریرہ رضی اللہ عنہا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں مدد مانگنے آئی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اگر تیرے مالکان پسند کریں تو میں تیری قیمت یک مشت ادا کر دوں“ بریرہ رضی اللہ عنہا نے جا کر انہیں بتایا انہوں نے کہا ”ایسا نہیں کریں گے ہاں اگر تیرا ولاء ہمیں مل جائے تو پھر کر لیں گے،“ عمرہ رحمہ اللہ کا خیال ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ ”بریرہ رضی اللہ عنہا کو خرید کر آزاد کر دے ولاء اسی کا ہے جس نے آزاد کیا ہوتا ہے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في أكل لحوم الخيل والبغال والحمير/حدیث: 584]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، المکاتب باب بیع المکاتب، رقم: 2564، صحیح مسلم، العتق، باب انما الولاء لمن اعتق، رقم: 1504.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں