الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2573. -- باب: الأخوات مع البنات عصبة
-- باب: بیٹیاں موجود ہوں تو بہنیں عصبہ بن جاتی ہیں
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 12310
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمَوَيْهِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلَانِسِيُّ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا ⦗٣٧٦⦘ شُعْبَةُ، ثنا أَبُو قَيْسٍ قَالَ: سَمِعْتُ هُزَيْلَ بْنَ شُرَحْبِيلَ يَقُولُ: سُئِلَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ عَنِ ابْنَةٍ وَابْنَةِ ابْنٍ وَأُخْتٍ، فَقَالَ: لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِلْأُخْتِ النِّصْفُ، قَالَ: وَائْتِ ابْنَ مَسْعُودٍ فَسَيُتَابِعُنِي، فَسُئِلَ عَنْهَا ابْنُ مَسْعُودٍ وَأَخْبَرَ بِقَوْلِ أَبِي مُوسَى فَقَالَ لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، أَقْضِي فِيهَا بِمَا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةً لِلْثُلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ"، قَالَ: فَأَتَيْنَا أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ فَأَخْبَرْنَاهُ بِقَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: لَا تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ مَا دَامَ هَذَا الْحَبْرُ فِيكُمْ.
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے بیٹی، پوتی اور بہن کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: ”بیٹی کے لیے نصف اور بہن کے لیے بھی نصف“ اور کہا: ”ابن مسعود رضی اللہ عنہما کے پاس جاؤ، وہ بھی میرے والی بات کہیں گے“، پس ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے اس بارے میں پوچھا گیا اور انہیں ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی بات بھی بتائی گئی تو انہوں نے کہا: ”تحقیق میں اس وقت گمراہ ہوں گا اور ہدایت پر نہیں ہوں گا، میں اس بارے میں وہی فیصلہ کروں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ کیا کہ: ”بیٹی کے لیے نصف، پوتی کے لیے سدس دو تہائی پورا کرنے والا اور جو باقی بچے وہ بہن کے لیے ہے۔““ راوی کہتے ہیں: ہم ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ہم نے انہیں ابن مسعود رضی اللہ عنہما کی بات بتائی تو انہوں نے کہا: ”تم مجھ سے کسی چیز کے بارے میں اس وقت تک سوال نہ کرو جب تک یہ تم میں موجود ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12310]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 12329
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ هُزَيْلٍ قَالَ: أَتَى أَبَا مُوسَى رَجُلٌ يَسْأَلُهُ عَنِ امْرَأَةٍ تَرَكَتِ ابْنَتَهَا وَابْنَةَ ابْنِهَا وَأُخْتَهَا، فَقَالَ: لِابْنَتِهَا النِّصْفُ، وِلِأُخْتِهَا النِّصْفُ، وَلَيْسَ لَابْنَةِ ابْنِهَا شَيْءٌ، وَائْتِ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ فَإِنَّهُ سَيَقُولُ لَكَ مِثْلَ الَّذِي قُلْتُ لَكَ، فَأَتَى عَبْدَ اللهِ فَسَأَلَهُ فَحَدَّثَهُ بِالَّذِي قَالَ أَبُو مُوسَى، قَالَ {قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ}، لَا بَلْ أَقْضِي فِيهَا بِمَا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِابْنَتِهَا النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ ابْنِهَا السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ لِأُخْتِهَا" فَرَجَعَ إِلَى أَبِي مُوسَى فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: لَا تَسْأَلُونَا عَنْ شَيْءٍ مَا دَامَ هَذَا الْحَبْرُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ عَنْ شُعْبَةَ.
ہزیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس نے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا جس نے بیٹی، پوتی اور بہن چھوڑی ہے، سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”نصف بیٹی کے لیے ہے اور نصف بہن کے لیے ہے اور پوتی کے لیے کچھ نہیں ہے اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ، وہ بھی میری مثل کہیں گے۔“ وہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی بات بھی ذکر کی، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں اس وقت گمراہ ہوں گا اور ہدایت پر نہ ہوں گا بلکہ میں تو وہی فیصلہ کروں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا: ”بیٹی کے لیے نصف، پوتی کے لیے سدس اور باقی ماندہ بہن کے لیے ہے۔““ وہ آدمی سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی طرف لوٹا اور خبر دی تو سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب تک (ابن مسعود رضی اللہ عنہ) جیسا عالم ہم میں ہے اس وقت تک ہم سے سوال نہ کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12329]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح