الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2841. -- باب: لا ولاية لوصي في نكاح استدلالا بما
-- باب: اس دلیل کی بنیاد پر کہ نکاح کے معاملے میں وصی کو ولایت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 13656
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ مَوْلَى آلِ حَاطِبٍ عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: تُوُفِّيَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَتَرَكَ ابْنَةً لَهُ مِنْ خُوَيْلَةَ بِنْتِ ⦗١٨٤⦘ حَكِيمِ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ الْأَوْقَصِ قَالَ: وَأَوْصَى إِلَى أَخِيهِ قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ قَالَ عَبْدُ اللهِ: فَهُمَا خَالِايَ قَالَ: خَطَبْتُ إِلَى قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ ابْنَةَ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ، فَزَوَّجَنِيهَا، فَدَخَلَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِلَى أُمِّهَا، فَأَرْغَبَهَا فِي الْمَالِ فَحَطَّتْ إِلَيْهِ، وَحَطَّتِ الْجَارِيَةُ إِلَى هَوَى أُمِّهَا، فَأَبَتَا حَتَّى ارْتَفَعَ أَمْرُهُمَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَقَالَ قُدَامَةُ بْنُ مَظْعُونٍ: ابْنَةُ أَخِي أَوْصَى بِهَا إِلِيَّ، فَزَوَّجْتُهَا مِنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، فَلَمْ أُقَصِّرْ بِهَا فِي الصَّلَاحِ، وَلَا فِي الْكَفَاءَةِ، وَلَكِنَّهَا امْرَأَةٌ، وَإِنَّهَا حَطَّتْ إِلَى هَوَى أُمِّهَا قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هِيَ يَتِيمَةٌ وَلَا تُنْكَحُ إِلَّا بِإِذْنِهَا" قَالَ: فَانْتُزِعَتْ وَاللهِ مِنِّي بَعْدَ مَا مُلِّكْتُهَا، وَزَوَّجُوهَا الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ فوت ہو گئے تو انہوں نے خویلہ بنت حکیم بن امیہ بن حارثہ بن اوقص سے ایک بیٹی چھوڑی اور اپنے بھائی قدامہ بن مظعون رضی اللہ عنہ کو وصیت کی۔ عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: وہ دونوں میرے ماموں ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے قدامہ بن مظعون رضی اللہ عنہ کی طرف عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی بیٹی کے ساتھ منگنی کا پیغام بھیجا تو انہوں نے میری اس کے ساتھ شادی کر دی تو سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ اس لڑکی کی ماں کے پاس گئے تو انہیں مال کی رغبت دلائی تو وہ ان کی طرف مائل ہو گئیں اور لڑکی اپنی ماں کی خواہش کی طرف مائل ہو گئی تو ان دونوں (لڑکی اور ماں) نے (مجھ سے) انکار کر دیا یہاں تک کہ معاملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گیا۔ راوی کہتا ہے کہ قدامہ بن مظعون رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ یہ میری بھتیجی ہے، میرے بھائی نے اس کے متعلق مجھے وصیت کی تھی تو میں نے اس کی شادی عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کر دی اور میں نے اس کے لیے نیکی اور کفو (برابری) میں کوئی کمی نہیں کی۔ لیکن وہ ایک عورت ہے اور اپنی ماں کی خواہش کی طرف مائل ہو گئی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ یتیم بچی ہے اس کا نکاح اس کی اجازت سے کیا جائے۔“ راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اس لڑکی کو مجھ سے جدا کر دیا گیا، جبکہ میں اس کا مالک بن چکا تھا اور انہوں نے اس کی شادی مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے کر دی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13656]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 13692
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ قَالَ: قُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ قَالَ: ثنا عَمِّي، ثنا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ حُسَيْنٍ، مَوْلَى آلِ حَاطِبٍ عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: تُوُفِّيَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ وَتَرَكَ ابْنَةً لَهُ مِنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمِ بْنِ أُمَيَّةَ، وَأَوْصَى إِلَى أَخِيهِ قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ، وَهُمَا خَالِايَ، فَخَطَبْتُ إِلَى قُدَامَةَ ابْنَةَ عُثْمَانَ، فَزَوَّجَنِيهَا، فَدَخَلَ الْمُغِيرَةُ إِلَى أُمِّهَا، فَأَرْغَبَهَا فِي الْمَالِ، فَحَطَّتْ إِلَيْهِ وَحَطَّتِ الْجَارِيَةُ إِلَى هَوَى أُمِّهَا حَتَّى ارْتَفَعَ أَمْرُهُمَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ قُدَامَةُ: يَا رَسُولَ اللهِ ابْنَةُ أَخِي وَأَوْصَى بِهَا إِلِيَّ، فَزَوَّجْتُهَا ابْنَ عُمَرَ وَلَمْ أُقَصِّرْ بِالصَّلَاحِ وَالْكَفَاءَةِ، وَلَكِنَّهَا امْرَأَةٌ وَإِنَّهَا حَطَّتْ إِلَى هَوَى أُمِّهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هِيَ يَتِيمَةٌ، وَلَا تُنْكَحُ إِلَّا بِإِذْنِهَا"، فَانْتُزِعَتْ مِنِّي وَاللهِ بَعْدَ أَنْ مُلِّكْتُهَا فَزَوَّجُوهَا الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ فوت ہو گئے اور خولہ بنت حکیم بن امیہ سے ایک بیٹی چھوڑی اور اپنے بھائی سیدنا قدامہ بن مظعون رضی اللہ عنہ کو اس کے بارے میں وصیت کی اور یہ دونوں میرے ماموں تھے۔ میں نے قدامہ کی طرف شادی کا پیغام بھیجا تو انہوں نے میری اس سے شادی کر دی اور مغیرہ اس کی ماں کی طرف گیا۔ اس نے ان کو مال کی طرف رغبت دی تو وہ لالچ میں آگئی اور لڑکی بھی ماں کی خواہش کی طرف مائل ہوگئی۔ حتیٰ کہ یہ معاملہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گیا تو قدامہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ میرے بھائی کی بیٹی ہے اور اس نے مجھے اس کے بارے میں وصیت کی تھی تو میں نے اس کی شادی ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کر دی اور میں نے نیکی اور کفو (برابری) میں کوئی کمی نہیں کی، لیکن وہ ایک عورت ہے اور اپنی ماں کی خواہش کی طرف مائل ہو گئی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ یتیمہ ہے، لہٰذا نکاح اس کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتا۔“ تو وہ لڑکی مجھ سے جدا کر دی گئی، اللہ کی قسم! جبکہ میں اس کا مالک بن گیا تھا اور انہوں نے اس کی شادی سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے کر دی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13692]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن