🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3288. -- باب: ما روي فيه عن عمر، وعثمان رضي الله عنهما سوى ما مضى
-- باب: گزشتہ روایات کے علاوہ اس سلسلے میں سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہما سے مروی روایات کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16187
حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَبُو حَنِيفَةَ، عَنِ الْهَيْثَمِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَقَالَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ: إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَرَضَ الدِّيَةَ عَلَى أَهْلِ الْوَرِقِ، اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْهَمٍ قَالَ مُحَمَّدٌ: قَدْ صَدَقَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَرَضَ الدِّيَةَ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْهَمٍ، وَلَكِنَّهُ فَرَضَهَا اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْهَمٍ وَزْنَ سِتَّةٍ،.
محمد بن حسن رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ بات ہمیں ابوحنیفہ نے ہیثم سے، انہوں نے شعبی سے اور انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کی، اور اہلِ مدینہ کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے چاندی والوں پر 12000 درہم مقرر کیے۔ محمد کہتے ہیں کہ اہل مدینہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں سچ کہا ہے کہ انہوں نے دیت 12000 درہم مقرر کی، لیکن انہوں نے بارہ ہزار درہم چھ کے وزن کے مقرر کیے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16187]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16188
قَالَ مُحَمَّدٌ: أَخْبَرَنَا الثَّوْرِيُّ، عَنْ مُغِيرَةَ الضَّبِّيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَتِ الدِّيَةُ الْإِبِلِ، فَجُعِلَتِ الْإِبِلُ الصَّغِيرُ وَالْكَبِيرُ كُلُّ بَعِيرٍ مِائَةً وَعِشْرِينَ دِرْهَمًا وَزْنَ سِتَّةٍ، فَذَلِكَ عَشَرَةُ آلَافِ دِرْهَمٍ قَالَ: وَقِيلَ لِشَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللهِ: إِنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ عَانَقَ رَجُلًا مِنَ الْعَدُوِّ، فَضَرَبَهُ فَأَصَابَ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ شَرِيكٌ: قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: عَانَقَ رَجُلٌ مِنَّا رَجُلًا مِنَ الْعَدُوِّ فَضَرَبَهُ فَأَصَابَ رَجُلًا مِنَّا فَسَلَتَ وَجْهَهُ حَتَّى وَقَعَ ذَلِكَ عَلَى حَاجِبَيْهِ وَأَنْفِهِ وَلِحْيَتِهِ وَصَدْرِهِ، فَقَضَى فِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بالدية اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا، وَكَانَتِ الدَّرَاهِمُ يَوْمَئِذٍ وَزْنَ سِتَّةٍ قَالَ الشَّافِعِيُّ: رَوَى عَطَاءٌ وَمَكْحُولٌ، وَعَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ وَعَدَدٌ مِنَ الْحِجَازِيِّينَ أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَرَضَ الدِّيَةَ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْهَمٍ، وَلَمْ أَعْلَمْ بِالْحِجَازِ أَحَدًا خَالَفَ فِيهِ عَنْهُ بِالْحِجَازِ، وَلَا عَنْ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُما وَمِمَّنْ قَالَ: الدِّيَةُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفَ دِرْهَمٍ ابْنُ عَبَّاسٍ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ، وَعَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، وَلَقَدْ رَوَاهُ عِكْرِمَةُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَضَى بِالدِّيَةِ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْهَمٍ قَالَ الشَّافِعِيُّ: فَقُلْتُ لِمُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ: أَفَتَقُولُ: إِنَّ الدِّيَةَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفَ دِرْهَمٍ وَزْنَ سِتَّةٍ؟ فَقَالَ: لَا فَقُلْتُ: فَمِنْ أَيْنَ زَعَمْتَ أَنَّكَ عَنْ عُمَرَ قَبِلْتَهَا، وَأَنَّ عُمَرَ قَضَى فِيهَا بِشَيْءٍ لَا تَقْضِي بِهِ ⦗١٤١⦘ قَالَ الشَّيْخُ: الرِّوَايَةُ فِيهِ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مُنْقَطِعَةٌ، وَكَذَلِكَ عَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَحَدِيثُ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ قَدْ رُوِّينَاهُ مَوْصُولًا، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَمَعَهُ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”دیت تمام اونٹوں میں، چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے، فی اونٹ 120 درہم مقرر کی گئی ہے، جو چھ کے وزن کے برابر ہیں اور یہ 10,000 درہم بنتے ہیں۔“ شریک بن عبداللہ رحمہ اللہ سے کہا گیا کہ ایک مسلمان آدمی دشمن کے ایک آدمی سے لپٹ گیا اور اسے وار کیا تو وہ کسی مسلمان کو لگ گیا، تو شریک رحمہ اللہ نے کہا کہ ابن اسحاق رحمہ اللہ نے فرمایا: ہم میں سے ایک آدمی دشمن کے ایک آدمی سے لپٹ گیا اور اسے وار کیا تو وہ ہم میں سے ایک آدمی کو لگا اور اس کا چہرہ چھیل کر اتار دیا یہاں تک کہ وہ اس کی بھنوؤں، ناک، داڑھی اور سینے پر آ گرا، اس صورت میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے جو فیصلہ فرمایا وہ 12,000 درہموں کا تھا اور درہم اس وقت چھ کے وزن کا تھا۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بہت سارے حجازی مثلاً عطاء، مکحول، عمرو بن شعیب رحمہم اللہ وغیرہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دیت 12,000 درہم ہی نقل کی ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ اہل حجاز میں سے کسی نے اس کی مخالفت بھی کی ہو اور نہ ہی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے اس میں کسی کی مخالفت معلوم ہے، اور جو دیت 12,000 درہم کہتے ہیں ان میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی قابلِ ذکر ہیں اور عکرمہ رحمہ اللہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک دیت کا فیصلہ ”12,000 درہم“ ہی روایت کیا ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے محمد بن حسن رحمہ اللہ سے پوچھا کہ کیا آپ یہ کہتے ہیں کہ دیت 12,000 درہم ہے، جو چھ کے وزن کے برابر ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ میں نے کہا: آپ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہاں سے یہ قبول کر لیا ہے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے ساتھ فیصلہ کیا ہے لیکن آپ کیوں نہیں کرتے؟ شیخ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے یہ روایت منقطع ہے اور اسی طرح سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی، اور حدیث عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ جسے ہم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے موصولاً بیان کیا ہے اور اسی کے ساتھ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16188]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں