الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3462. -- باب: ما جاء عن الصحابة رضي الله عنهم فيما يجب به القطع
-- باب: جن صورتوں میں ہاتھ کاٹنا واجب ہوتا ہے، ان کے متعلق صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی آثار کا بیان۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 17184
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ مُشْكُدُانَّةُ، ثنا عُبَيْدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَطَعَ فِي مِجَنٍّ، ثَمَنُهُ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ، وَأَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَطَعَ فِي مِجَنٍّ ثَمَنُ خَمْسَةِ دَرَاهِمَ" كَذَا قَالَ، وَالْمَحْفُوظُ مِنْ حَدِيثِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ دراہم قیمت کی ڈھال میں ہاتھ کاٹا، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی پانچ دراہم قیمت کی ڈھال میں ہاتھ کاٹا۔
راوی نے اسی طرح بیان کیا ہے، جبکہ سعید بن ابی عروبہ کی حدیث میں محفوظ وہ ہے جو آگے آ رہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17184]
راوی نے اسی طرح بیان کیا ہے، جبکہ سعید بن ابی عروبہ کی حدیث میں محفوظ وہ ہے جو آگے آ رہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17184]
حدیث نمبر: 17187
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا أَبُو هِلَالٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَطَعَ فِي مِجَنٍّ خَمْسَةِ دَرَاهِمَ أَوْ أَرْبَعَةِ دَرَاهِمَ"، فَلَقِيتُ سَعِيدَ بْنَ أَبِي عَرُوبَةَ فَقَالَ: هُوَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَلَقِيتُ هِشَامَ بْنَ أَبِي عَبْدِ اللهِ فَقَالَ: هُوَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِلَّا فَهُوَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ، فَكَأَنَّهُ شَكَّ فِيهِ، وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ یا چار دراہم کی ڈھال میں ہاتھ کاٹا۔ (ابو ہلال کہتے ہیں:) پھر میں سعید بن ابی عروبہ سے ملا تو انہوں نے کہا: یہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے (منقول) ہے۔ پھر میں ہشام بن ابی عبداللہ سے ملا تو انہوں نے کہا: یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے، ورنہ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے، گویا انہیں اس میں شک تھا۔
صحیح یہ ہے کہ یہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے (منقول) ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17187]
صحیح یہ ہے کہ یہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے (منقول) ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17187]