🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3956. -- باب: الكفارة قبل الحنث
-- باب: قسم توڑنے سے پہلے کفارہ ادا کرنے کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19948
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ قَتَادَةَ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ الْخُزَاعِيُّ، أنبأ أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، ثنا أَيُّوبُ، ح، وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا عَفَّانُ، ثنا وُهَيْبٌ ثنا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، وَعَنِ الْقَاسِمِ التَّمِيمِيِّ، عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ، قَالَ:" كَانَ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْأَشْعَرِيِّينَ إِخَاءٌ"، قَالَ:" فَكُنَّا عِنْدَ أَبِي مُوسَى، فَقَرَّبَ إِلَيْنَا طَعَامًا فِيهِ لَحْمُ دَجَاجٍ، وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ أَحْمَرُ شَبِيهٌ بِالْمَوَالِي مِنْ تَيْمِ اللهِ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى:" ادْنُ فَكُلْ"، يَعْنِي فَقَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُهُ يَأْكُلُ نَتِنًا، فَحَلَفْتُ أَنْ لَا أَطْعَمَهُ أَبَدًا"، فَقَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ مِنْهُ"، ثُمَّ حَدَّثَ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَفَرٍ مِنَ الْأَشْعَرِيِّينَ يَسْتَحْمِلُهُ فَأَتَاهُ وَهُوَ يَقْسِمُ ذَوْدًا مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ، فَقُلْتُ:" يَا رَسُولَ اللهِ، احَمِلْنَا"، وَهُوَ غَضْبَانُ، فَقَالَ:" وَاللهِ لَا أَحْمِلُكُمْ، وَلَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ"، ثُمَّ أُتِيَ بِنَهْبِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَى، فَأَعْطَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسَ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَى، فَقُلْتُ:" تَغَفَّلْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَا نُفْلِحُ أَبَدًا، فَأَتَيْنَاهُ فَقُلْنَا:" يَا رَسُولَ اللهِ، كُنْتَ حَلَفْتَ أَنْ لَا تَحْمِلَنَا، فَقَالَ:" إِنِّي لَسْتُ أَنَا حَمَلْتُكُمْ، وَلَكِنَّ اللهَ حَمَلَكُمْ، وَاللهِ لَا أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ، فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، إِلَّا أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَتَحَلَّلْتُ عَنْ يَمِينِي". لَفْظُ حَدِيثِ وُهَيْبٍ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ كِلَاهُمَا عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيِّ عَنْ عَفَّانَ.
زہدم جرمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے اور اشعریوں کے درمیان بھائی چارہ تھا۔ ہم سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، انہوں نے کھانے میں مرغی کا گوشت پیش کیا۔ لوگوں میں ایک سرخ رنگ کا آدمی تھا جو تیم اللہ قبیلے کے غلاموں کے مشابہ تھا۔ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: قریب ہو کر کھاؤ۔ اس نے کہا: میں نے اسے گندگی کھاتے ہوئے دیکھا تھا، اس لیے میں نے قسم کھائی تھی کہ اسے نہیں کھاؤں گا۔ انہوں نے فرمایا: قریب آؤ اور کھاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، وہ یہ گوشت کھاتے تھے۔ پھر وہ بیان کرتے ہیں کہ وہ اشعریوں کے گروہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سواری کی طلب میں آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صدقے کے اونٹ تقسیم فرما رہے تھے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمیں بھی سواری دی جائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت غصے میں تھے، فرمانے لگے: ”میں تمہیں سواری نہ دوں گا اور نہ میرے پاس ہے، اللہ کی قسم!“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بلند کوہانوں والے اونٹ لائے گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پانچ اونٹ دے دیے۔ میں نے کہا: ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو غافل کر دیا، یعنی (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ) قسم بھلا بیٹھے، ہم فلاح نہ پائیں گے۔ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے سواری نہ دینے پر قسم کھائی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تمہیں سوار کیا ہے، میں نے تمہیں سواریاں مہیا نہیں کیں، لیکن جب میں کسی کام پر قسم اٹھاتا ہوں اور دوسرا کام اس سے بہتر ہو تو وہ کر کے اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں اور اپنی قسم کو چھوڑ دیتا ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19948]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19952
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ قَالَ وَحَدَّثَنِي الْقَاسِمُ الْكُلِينِيُّ، عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ، وَأنا لِحَدِيثِ الْقَاسِمِ أَحْفَظُ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أَبِي مُوسَى فَدَعَا بِمَائِدَةٍ، وَعَلَيْهَا لَحْمُ دَجَاجٍ، فَدَخَلَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَيْمِ اللهِ أَحْمَرُ، شَبِيهٌ بِالْمَوَالِي فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" هَلُمَّ"، فَتَلَكَّأَ، قَالَ:" هَلُمَّ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُهُ" أَوْ قَالَ" أَوْ يَأْكُلُ مِنْهُ"، قَالَ:" إِنِّي وَاللهِ رَأَيْتُهُ يَأْكُلُ شَيْئًا فَقَذِرْتُهُ فَحَلَفْتُ أَنْ لَا آكُلَ مِنْهُ"، قَالَ:" فَهَلُمَّ أُخْبِرْكَ عَنْ ذَاكَ:" إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنِّي وَاللهِ لَا أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، إِلَّا كَفَّرْتُ يَمِينِي وَتَحَلَّلْتُهَا انْطَلِقُوا، فَإِنَّمَا حَمَلَكُمُ اللهُ". كَذَا رَوَاهُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَهُوَ مِنَ الْحُفَّاظِ الْأَثْبَاتِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ وَرَوَاهُ غَيْرُهُ، عَنْهُ فَقَالُوا فِي هَذَا الْحَدِيثِ:" فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، إِلَّا أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَتَحَلَّلْتُهَا".
زہدم جرمی رحمہ اللہ سے روایت ہے (راوی کہتے ہیں کہ مجھے قاسم کی روایت زیادہ یاد ہے)، وہ کہتے ہیں: ہم ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، انہوں نے دستر خوان منگوایا، اس پر مرغی کا گوشت تھا تو بنو تیم اللہ قبیلہ کا ایک سرخ رنگ کا آدمی داخل ہوا۔ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: ”آؤ۔“ اس نے عذر پیش کر دیا تو ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو کھاتے تھے یا اس سے کھاتے تھے، وہ کہنے لگا: میں نے بھی اللہ کی قسم! اس کو دیکھا، کچھ ایسی چیزیں کھاتا ہے جس کی وجہ سے میں نے قسم کھائی کہ اس کا گوشت نہ کھاؤں گا۔ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: آؤ میں تمہیں خبر دیتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں کسی کام پر قسم کھاتا ہوں، دوسرا اس سے بہتر ہو تو وہ کر لیتا ہوں اور اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں۔ چلو، اللہ نے تمہیں سواریاں عطا فرما دی ہیں۔“
(ب) حماد بن زید اور دوسرے فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بہتر کام کر لیتا ہوں اور اپنی قسم کو ختم کر دیتا ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19952]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 5517»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں