الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
590. -- باب: من زعم أن موالي النبي صلى الله عليه وسلم يدخلون في هذه الجملة
-- باب: اس قول کا بیان جس کا یہ گمان ہے کہ نبی کریم ﷺ کے آزاد کردہ غلام بھی اس جماعت (آل) میں داخل ہیں
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 2868
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا عَلَى الصَّدَقَةِ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ، فَقَالَ: لِأَبِي رَافِعٍ اصْحَبْنِي فَإِنَّكَ تُصِيبُ مِنْهَا قَالَ: حَتَّى آتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْأَلَهُ، فَأَتَاهُ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ:" مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، وَإِنَّا لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ" فَلَمَّا جَعَلَهُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ كَآلِهِ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ، وَبَنِي الْمُطَّلِبِ فِي تَحْرِيمِ الصَّدَقَةِ، فَكَذَلِكَ هُمْ فِي الصَّلَاةِ عَلَيْهِمْ وَاللهُ تَعَالَى أَعْلَمُ".
(ا) ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو مخزوم میں سے ایک شخص کو صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا، تو اس نے ابورافع رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ بھی میرے ساتھ چلیں، آپ کو بھی اس میں سے کچھ مل جائے گا۔ ابورافع رضی اللہ عنہ کہنے لگے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کریں گے۔ چنانچہ ابورافع رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اسی قوم میں سے ہوتا ہے اور ہمارے لیے صدقہ لینا جائز (حلال) نہیں۔“
(ب) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں ان (غلاموں) کو آل کی طرح شمار کیا، جب وہ صدقے کی حرمت میں بنو ہاشم اور بنو مطلب میں شامل ہیں، اسی طرح صلوٰۃ میں بھی شامل ہوں گے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2868]
(ب) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں ان (غلاموں) کو آل کی طرح شمار کیا، جب وہ صدقے کی حرمت میں بنو ہاشم اور بنو مطلب میں شامل ہیں، اسی طرح صلوٰۃ میں بھی شامل ہوں گے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2868]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه ابن ابي شيبة 10707»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 13242
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلًا مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَقَالَ لِأَبِي رَافِعٍ: اصْحَبْنِي كَيْمَا تُصِيبُ مِنْهَا قَالَ: لَا حَتَّى آتِيَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْأَلَهُ، فَانْطَلَقَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: إِنَّ" الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لَنَا، وَإِنَّ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ".
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو مخزوم میں سے ایک شخص کو صدقہ لینے کے لیے بھیجا تو اس نے سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے کہا: ”میرا ساتھی بن جا، جو حصہ مجھے ملے گا، تجھے بھی ملے گا۔“ سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ نے کہا: ”نہیں۔ یہاں تک کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ لوں۔“ تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدقہ ہمارے لیے حلال نہیں ہے، جو قوم کے غلام ہوتے ہیں وہ اسی قوم میں سے ہوتے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 13242]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره