🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
865. -- باب: من بسط شيئا فصلى عليه
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے کوئی چیز بچھائی اور اس پر نماز پڑھی
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4279
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ النَّاسِ خُلُقًا، فَرُبَّمَا تَحْضُرُهُ الصَّلَاةُ وَهُوَ فِي بَيْتِنَا فَيَأْمُرُ بِالْبِسَاطِ الَّذِي تَحْتَهُ فَيُكْنَسُ، ثُمَّ يُنْضَحُ، ثُمَّ يَقُومُ فَنَقُومُ خَلْفَهُ فَيُصَلِّي بِنَا" قَالَ:" وَكَانَ بِسَاطُهُمْ مِنْ جَرِيدِ النَّخْلِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ شَيْبَانَ وَغَيْرِهِ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق کے اعتبار سے تمام لوگوں سے اچھے تھے۔ بعض اوقات نماز کا وقت ہو جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر میں ہوتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر جھاڑو دیا جاتا، پانی چھڑکا جاتا اور چٹائی بچھا دی جاتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوتے، ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو جاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو نماز پڑھاتے۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چٹائی کھجور کی شاخوں سے بنی ہوئی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4279]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 2310»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4992
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ النَّاسِ خُلُقًا، فَرُبَّمَا تَحْضُرُهُ الصَّلَاةُ وَهُوَ فِي بَيْتِنَا فَيَأْمُرُ بِالْبِسَاطِ الَّذِي تَحْتَهُ فَيُكْنَسُ، ثُمَّ يُنْضَحُ، ثُمَّ يَقُومُ فَنَقُومُ خَلْفَهُ فَيُصَلِّي بِنَا". قَالَ: وَكَانَ بِسَاطُهُمْ مِنْ جَرِيدِ النَّخْلِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ شَيْبَانَ، وَأَبِي الرَّبِيعِ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام لوگوں سے زیادہ اچھے اخلاق والے تھے، جب نماز کا وقت ہوجاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر میں ہوتے تو چٹائی بچھانے کا حکم فرماتے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے ہوتی، اسے جھاڑو دیا جاتا، اس پر پانی چھڑکا جاتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے، ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہوجاتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھا دیتے اور وہ چٹائی کھجور کی شاخوں سے بنی ہوئی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4992]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 659»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9992
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَقِيهُ بِالطَّابَرَانِ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ النَّاسِ خُلُقًا، وَكَانَ لِي أَخٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو عُمَيْرٍ، أَحْسَبُهُ قَالَ: فَطِيمٌ، فَكَانَ إِذَا جَاءَ، قَالَ:" أَبَا عُمَيْرٍ مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ؟" كَانَ يَلْعَبُ بِهِ، وَرُبَّمَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَهُوَ فِي بَيْتِنَا فَيَأْمُرُ بِالْبِسَاطِ الَّذِي تَحْتَهُ فَيُكْنَسُ وَيُنْضَحُ، ثُمَّ يَقُومُ وَنَقُومُ خَلْفَهُ فَيُصَلِّي بِنَا رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُسَدَّدٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ وَغَيْرِهِ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق کے اعتبار سے تمام لوگوں میں سب سے زیادہ اچھے تھے۔ میرا ایک چھوٹا بھائی تھا، اسے ابوعمیر کہا جاتا تھا، وہ فطیم (دودھ چھڑایا ہوا) تھا۔ جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے تو فرماتے: ”اے ابوعمیر! چڑیا نے کیا کیا؟“ وہ اس کے ساتھ کھیلا کرتا تھا اور بعض اوقات نماز کا وقت آجاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر میں ہوتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے نیچے والی چٹائی کے بارے میں حکم فرماتے، تو اسے جھاڑو دے کر اور پانی چھڑک کر بچھا دیا جاتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہوتے اور آپ ہمیں نماز پڑھاتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 9992]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں