🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
916. -- باب: قيام شهر رمضان
-- باب: رمضان کے مہینے میں قیام کرنے کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4603
قَالَ عُرْوَةُ: وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدٍ الْقَارِيُّ وَكَانَ مِنْ عُمَّالِ عُمْرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَكَانَ يَعْمَلُ مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَرْقَمِ عَلَى بَيْتِ مَالِ الْمُسْلِمِينَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ خَرَجَ لَيْلَةً فِي رَمَضَانَ، فَخَرَجَ مَعَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَطَافَ فِي الْمَسْجِدِ، وَأَهْلُ الْمَسْجِدِ أَوْزَاعٌ مُتَفَرِّقُونَ يُصَلِّي الرَّجُلُ لِنَفْسِهِ، وَيُصَلِّي الرَّجُلُ فَيُصَلِّي بِصَلَاتِهِ الرَّهْطُ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" وَاللهِ لَأَظُنُّ لَوْ جَمَعْنَاهُمْ عَلَى قَارِئٍ وَاحِدٍ لَكَانَ أَمْثَلَ" فَعَزَمَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَلَى أَنْ يَجْمَعَهُمْ عَلَى قَارِئٍ وَاحِدٍ، فَأَمَرَ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنْ يَقُومَ بِهِمْ فِي رَمَضَانَ فَخَرَجَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلَاةِ قَارِئٍ لَهُمْ، وَمَعَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدٍ الْقَارِيُّ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" نِعْمَ الْبِدْعَةُ ⦗٦٩٥⦘ هَذِهِ، وَالَّتِي يَنَامُونَ عَنْهَا أَفْضَلُ مِنَ الَّتِي يَقُومُونَ" يُرِيدُ آخِرَ اللَّيْلِ، وَكَانَ النَّاسُ يَقُومُونَ فِي أَوَّلِهِ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ ابْنِ بُكَيْرٍ دُونَ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ وَإِنَّمَا أَخْرَجَ حَدِيثَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَدِيثِ مَالِكٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
عبدالرحمن بن عبدالقاری رحمہ اللہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں حکام میں سے تھے اور یہ سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہما کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے بیت المال پر کام کیا کرتے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک رات نکلے، ان کے ساتھ عبدالرحمن رحمہ اللہ بھی تھے۔ وہ مسجد میں گھومے تو دیکھا کہ مسجد میں لوگ مختلف گروہوں میں بٹے ہوئے تھے، کوئی اکیلا نماز پڑھ رہا تھا اور کوئی کسی گروہ کے ساتھ مل کر نماز میں مصروف تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اگر ان کو ایک قاری پر جمع کر دیا جائے تو یہ زیادہ افضل ہے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جب اس بات کا ارادہ کر لیا تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ ان کو قیام کروایا کریں۔ پھر ایک دن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نکلے تو سارے لوگ ایک قاری کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے اور ان کے ساتھ عبدالرحمن بن عبدالقاری رحمہ اللہ بھی موجود تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: یہ اچھا طریقہ ہے، اور (رات کا) وہ حصہ جس میں یہ سو جاتے ہیں اس حصے سے افضل ہے جس میں یہ قیام کرتے ہیں (رات کا آخری مراد لے رہے تھے) اور لوگ رات کے ابتدائی حصے میں قیام کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4603]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2010»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4604
أنبأ أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي لَيْلَةٍ فِي رَمَضَانَ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَإِذَا النَّاسُ أَوْزَاعٌ مُتَفَرِّقُونَ فَيُصَلِّي الرَّجُلُ لِنَفْسِهِ، وَيُصَلِّي الرَّجُلُ فَيُصَلِّي بِصَلَاتِهِ الرَّهْطُ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" وَاللهِ إِنِّي لَأَرَى لَوْ جَمَعْتُ هَؤُلَاءِ عَلَى قَارِئٍ وَاحِدٍ لَكَانَ أَمْثَلَ" ثُمَّ عَزَمَ فَجَمَعَهُمْ عَلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَهُ لَيْلَةً أُخْرَى وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلَاةِ قَارِئِهِمْ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" نِعْمَ الْبِدْعَةُ هَذِهِ، وَالَّتِي يَنَامُونَ عَنْهَا أَفْضَلُ مِنَ الَّتِي يَقُومُونَ"، يُرِيدُ آخِرَ اللَّيْلَةِ، وَكَانَ النَّاسُ يَقُومُونَ أَوَّلَهُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ.
عبدالرحمن بن عبدالقاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں رمضان کی ایک رات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد میں آیا اور لوگ بکھرے ہوئے تھے، کوئی اکیلا نماز پڑھ رہا تھا اور کہیں جماعت تھی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: میرا خیال ہے کہ میں ان کو ایک قاری پر جمع کر دوں تو یہ زیادہ مناسب ہوگا، پھر انہوں نے اپنے عزم کے مطابق ان کو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ پر جمع کر دیا، پھر میں ان کے ساتھ ایک دوسری رات نکلا تو سارے لوگ ایک قاری کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: یہ اچھا طریقہ ہے اور (رات کا) وہ حصہ جس میں یہ سو جاتے ہیں اس حصے سے افضل ہے جس میں یہ قیام کرتے ہیں، وہ آخر اللیل کا ارادہ کر رہے تھے اور لوگ رات کے ابتدائی حصے میں قیام کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4604]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں