الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1625. -- باب: من قال: يخرج من الحنطة في صدقة الفطر نصف صاع.
-- باب: ان کا بیان جنھوں نے کہا کہ ”صدقۃ الفطر میں گندم سے نصف صاع نکالا جائے گا“۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 7690
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، حدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ فَرْقَدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّ زَكَاةَ الْفِطْرِ عَلَى كُلِّ حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعٍ مِنْ شَعِيرٍ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدقہ فطر مسلمانوں میں سے ہر غلام و آزاد پر فرض ہے، ایک صاع کھجور یا جو کا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7690]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ معنيٰ من قبل»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7711
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا أَبُو الْأَزْهَرِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى أَنَّ نَافِعًا، أَخْبَرَهُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:" أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ فِي زَكَاةِ الْفِطْرِ بِنِصْفِ صَاعٍ مِنْ حِنْطَةٍ أَوْ صَاعٍ مِنْ تَمْرٍ". وَهَذَا لَا يَصِحُّ، وَكَيْفَ يَكُونُ ذَلِكَ صَحِيحًا؟ وَرِوَايَةُ الْجَمَاعَةِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عِمْرَانَ تَعْدِيلُ الصَّاعِ مُدَّيْنِ مِنْ حِنْطَةٍ كَانَ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرو بن حزم کو صدقہ فطر کے بارے میں حکم دیا کہ ”نصف صاع گندم یا ایک صاع کھجور سے دیا جائے۔“
یہ درست نہیں ہے۔ یہ کیسے درست ہو سکتا ہے جبکہ نافع سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے واسطے سے ایک جماعت کی روایت یہ ہے کہ ایک صاع کو گندم کے دو مد کے برابر قرار دینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہوا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7711]
یہ درست نہیں ہے۔ یہ کیسے درست ہو سکتا ہے جبکہ نافع سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے واسطے سے ایک جماعت کی روایت یہ ہے کہ ایک صاع کو گندم کے دو مد کے برابر قرار دینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہوا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7711]
تخریج الحدیث: «منكر۔ أخرجه الدار قطني»
الحكم على الحديث:
منكر