الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2056. -- باب: دخول البيت والصلاة فيه
-- باب: بیت اللہ میں داخل ہونے اور اس میں نماز پڑھنے کا بیان۔
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 3780
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي فِي آخَرِينَ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ وَمَعَهُ بِلَالٌ وَأُسَامَةُ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَسَأَلْتُ بِلَالًا مَا صَنَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ وَعَمُودًا عَنْ يَمِينِهِ، وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَهُ ثُمَّ صَلَّى قَالَ: وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، عَنْ مَالِكٍ وَقَالَ: عَمُودَيْنِ عَنْ يَسَارِهِ وَكَذَلِكَ قَالَهُ الشَّافِعِيُّ فِي أَحَدِ الْمَوْضِعَيْنِ قَالَ الْبُخَارِيُّ: وَقَالَ لَنَا إِسْمَاعِيلُ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ وَقَالَ: عَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ ⦗٤٦٣⦘ قَالَ الشَّيْخُ: وَكَذَلِكَ قَالَهُ ابْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مَالِكٍ وَهُوَ الصَّحِيحُ.
(ا) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کے اندر تشریف لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بلال، اسامہ اور عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہم بھی تھے، میں نے بلال سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کے اندر کیا کیا؟ انہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ستون کو اپنی بائیں طرف کیا اور ایک کو اپنی دائیں طرف اور بقیہ تین ستونوں کو اپنے پیچھے کی طرف کیا پھر نماز پڑھی۔ ان دنوں خانہ کعبہ کے اندر چھ ستون تھے۔
(ب) امام مسلم رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ دو ستون آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں جانب تھے۔
(ج) اسی طرح امام شافعی رحمہ اللہ نے بھی کہا ہے، دو جگہوں میں سے ایک میں۔
(د) امام بخاری رحمہ اللہ، اسماعیل کے واسطے سے امام مالک رحمہ اللہ سے بیان کرتے ہیں کہ دو ستون آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف تھے۔
ابن بکیر نے بھی امام مالک سے اسی طرح روایت کیا ہے اور یہی صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 3780]
(ب) امام مسلم رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ دو ستون آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں جانب تھے۔
(ج) اسی طرح امام شافعی رحمہ اللہ نے بھی کہا ہے، دو جگہوں میں سے ایک میں۔
(د) امام بخاری رحمہ اللہ، اسماعیل کے واسطے سے امام مالک رحمہ اللہ سے بیان کرتے ہیں کہ دو ستون آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف تھے۔
ابن بکیر نے بھی امام مالک سے اسی طرح روایت کیا ہے اور یہی صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 3780]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الشافعي في الام 1/ 99۔ بخاري 505»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3781
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ وَبِلَالُ بْنُ رَبَاحٍ فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِ وَمَكَثَ فِيهَا قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ: فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَهُ، وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ ثُمَّ صَلَّى وَكَذَلِكَ قَالَهُ الْقَعْنَبِيُّ فِي إِحْدَى الرِّوَايَتَيْنِ عَنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا بلال بن رباح، سیدنا اسامہ بن زید اور سیدنا عثمان بن طلحہ حجبی رضی اللہ عنہم بھی داخل ہوئے۔ انہوں نے دروازہ بند کر دیا اور کچھ دیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے اندر رہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں: جب وہ باہر نکلے تو میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کے اندر کیا کام کیا؟ انہوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ستون کو بائیں طرف رکھا اور دو ستون اپنی دائیں جانب اور تین ستونوں کو پیچھے کی طرف رکھا اور نماز پڑھی۔ ان دنوں خانہ کعبہ چھ ستونوں پر قائم تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 3781]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مالك في الموطا 1381»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9719
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ، وَبِلَالٌ فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِ وَمَكَثَ فِيهَا"، قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ:" فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَهُ، وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ، ثُمَّ صَلَّى" لَفْظُ حَدِيثِ الْقَعْنَبِيِّ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" عَمُودَيْنِ عَنْ يَسَارِهِ" وَكَذَلِكَ قَالَهُ الشَّافِعِيُّ، عَنْ مَالِكٍ فِي أَحَدِ الْمَوْضِعَيْنِ، وَقَالَ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ:" عَمُودًا عَنْ يَمِينِهِ وَعَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ" وَكَذَلِكَ قَالَهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ، وَأَبُو دَاوُدَ، عَنِ الْقَعْنَبِيِّ، عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، وَيَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مَالِكٍ كَمَا رُوِّينَا، وَكَذَلِكَ قَالَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مَالِكٍ" عَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ" وَهُوَ الصَّحِيحُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا اسامہ بن زید، سیدنا عثمان بن طلحہ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہم کعبہ میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کر لیا اور اس میں ٹھہرے، جب نکلے تو میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ستون اپنے بائیں اور دو دائیں کیے اور تین ستون کے پیچھے پھر نماز پڑھی۔ ان دنوں کعبہ کے چھ ستون ہوتے تھے۔ [صحیح: بخاری: 483، مسلم: 1329]
اسی کو امام مسلم رحمہ اللہ نے یحییٰ بن یحییٰ سے روایت کیا ہے مگر اس نے کہا کہ دو ستون بائیں جانب رکھے۔
اور اسی طرح امام شافعی رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہوئے ایک جگہ کہا ہے اور ایک جگہ کہا ہے کہ دوسرا ستون دائیں جانب اور ایک ستون بائیں جانب تھا۔
اسی طرح عبداللہ بن یوسف رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے اور ابوداؤد رحمہ اللہ نے قعنبی رحمہ اللہ کے واسطہ سے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، جبکہ ابن ابی اویس رحمہ اللہ اور یحییٰ بن بکیر رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے اسی طرح روایت کیا ہے جیسے ہم نے روایت کیا ہے۔
اسی طرح عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کی ہے کہ دو ستون دائیں اور ایک ستون بائیں جانب اور یہی بات صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9719]
اسی کو امام مسلم رحمہ اللہ نے یحییٰ بن یحییٰ سے روایت کیا ہے مگر اس نے کہا کہ دو ستون بائیں جانب رکھے۔
اور اسی طرح امام شافعی رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہوئے ایک جگہ کہا ہے اور ایک جگہ کہا ہے کہ دوسرا ستون دائیں جانب اور ایک ستون بائیں جانب تھا۔
اسی طرح عبداللہ بن یوسف رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے اور ابوداؤد رحمہ اللہ نے قعنبی رحمہ اللہ کے واسطہ سے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، جبکہ ابن ابی اویس رحمہ اللہ اور یحییٰ بن بکیر رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے اسی طرح روایت کیا ہے جیسے ہم نے روایت کیا ہے۔
اسی طرح عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ سے روایت کی ہے کہ دو ستون دائیں اور ایک ستون بائیں جانب اور یہی بات صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9719]