الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2101. -- باب: : المحرم لا يقبل ما يهدى له من الصيد حيا
-- باب: محرم زندہ شکار کا تحفہ قبول نہیں کرے گا جو اسے دیا جائے۔
کل مکررات: 5
حدیث نمبر: 9926
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ فِي آخَرِينَ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى الْحِيرِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الذُّهْلِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ أَنَّهُ أَهْدَى لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِمَارًا وَحْشِيًّا وَهُوَ بِالْأَبْوَاءِ أَوْ بِوَدَّانَ فَرَدَّهُ عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا فِي وَجْهِي، قَالَ:" إِنَّا لَمْ نَرُدَّهُ عَلَيْكَ إِلَّا أَنَا حُرُمٌ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ وَغَيْرِهِ، عَنْ مَالِكٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
ابن عباس رضی اللہ عنہما، صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نیل گائے تحفہ میں دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ابواء یا ودان نامی جگہ پر تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کر دیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے چہرے میں ناراضگی دیکھی تو فرمایا: ”ہم نے صرف محرم ہونے کی وجہ سے اسے تمہیں واپس کیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9926]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9927
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْمُزَنِيُّ، أنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، أنا أَبُو الْيَمَانِ، أنا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ الصَّعْبَ بْنَ جَثَّامَةَ اللَّيْثِيَّ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْبِرُ أَنَّهُ أَهْدَى لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِمَارَ وَحْشٍ بِالْأَبْوَاءِ أَوْ بِوَدَّانَ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْرِمٌ، فَرَدَّهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ الصَّعْبُ: فَلَمَّا عَرَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَدَّهُ هَدِيَّتِي فِي وَجْهِي، قَالَ:" لَيْسَ بِنَا رَدٌّ عَلَيْكَ وَلَكِنَّا حُرُمٌ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ انہوں نے سیدنا صعب بن جثامہ لیثی رضی اللہ عنہ سے سنا، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے تھے، کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ابواء یا ودان نامی جگہ پر ایک نیل گائے تحفہ میں دی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم محرم تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کر دیا، سیدنا صعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تحفہ کی واپسی کے آثار میرے چہرے پر دیکھ لیے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہماری طرف سے تمہیں کوئی رد نہیں، لیکن ہم محرم ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9927]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1194»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9928
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، ح وَأنا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ الصَّعْبَ بْنَ جَثَّامَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ بِالْأَبْوَاءِ أَوْ بِوَدَّانَ فَأَهْدَى لَهُ حِمَارًا وَحْشِيًّا فَرَدَّهُ عَلَيْهِ فَلَمَّا رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَجْهِهِ الْكَرَاهِيَةَ، قَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ بِنَا رَدٌّ عَلَيْكَ وَلَكِنِّي مُحْرِمٌ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، وَأَخْرَجَهُ أَيْضًا مِنْ حَدِيثِ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ وَمَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ بِمَعْنَاهُ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، وَمُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ يَسَارٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَغَيْرُهُمْ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَخَالَفَهُمْ ابْنُ عُيَيْنَةَ فَرَوَاهُ كَمَا:.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابواء، یا ودان نامی جگہ پر ان کے پاس سے گزرے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک نیل گائے تحفہ میں دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کر دیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے چہرہ میں کراہت دیکھی تو فرمایا: ”ہماری طرف سے تمہیں کوئی رد نہیں، لیکن میں محرم ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9928]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1193»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9935
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ ⦗٣١٦⦘ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" أَهْدَى الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجْلَ حِمَارِ وَحْشٍ وَهُوَ بِقُدَيْدٍ فَرَدَّهُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، عَنِ الْمُعْتَمِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ.
سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نیل گائے کی ایک ٹانگ تحفہ میں دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قدید نامی جگہ پر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9935]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 18093
فَإِنَّمَا قَالَ ذَلِكَ اسْتِدْلَالًا بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْبِسْطَامِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا جَعْفَرٌ الْفَارَيَابِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا بِالْأَبْوَاءِ أَوْ بِوَدَّانَ، فَأَهْدَيْتُ إِلَيْهِ لَحْمَ حِمَارِ وَحْشٍ، فَرَدَّهُ عَلَيَّ فَلَمَّا رَأَى الْكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِي، قَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ بِنَا رَدٌّ عَلَيْكَ وَلَكِنَّا حُرُمٌ".
سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں ابواء یا ودان نامی جگہ پر تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے قریب سے گزرے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نیل گائے کا گوشت تحفے میں پیش کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کر دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے چہرے پر ناگواری کے آثار دیکھے تو فرمایا: ”ہم نے اسے کسی اور وجہ سے واپس نہیں کیا بجز اس کے کہ ہم حالتِ احرام میں ہیں۔“
وہ بیان فرماتے ہیں کہ مشرکین کی اولاد کے بارے میں پوچھا گیا کہ جب شب خون کے وقت ان کی عورتیں اور بچے مارے جائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ بھی انہی میں سے ہیں۔“
وہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”چراگاہ صرف اللہ اور اس کے رسول کی ہے۔“ علی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سفیان رحمہ اللہ نے مجلس کے دوران دو مرتبہ یہ بات کہی۔
سفیان رحمہ اللہ جب اس حدیث کو بیان فرماتے تو کہتے تھے کہ ابن کعب بن مالک اپنے چچا سے نقل فرماتے ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ابن ابی الحقیق کی طرف بھیجا تو عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرمایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 18093]
وہ بیان فرماتے ہیں کہ مشرکین کی اولاد کے بارے میں پوچھا گیا کہ جب شب خون کے وقت ان کی عورتیں اور بچے مارے جائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ بھی انہی میں سے ہیں۔“
وہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”چراگاہ صرف اللہ اور اس کے رسول کی ہے۔“ علی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سفیان رحمہ اللہ نے مجلس کے دوران دو مرتبہ یہ بات کہی۔
سفیان رحمہ اللہ جب اس حدیث کو بیان فرماتے تو کہتے تھے کہ ابن کعب بن مالک اپنے چچا سے نقل فرماتے ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ابن ابی الحقیق کی طرف بھیجا تو عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرمایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 18093]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح