🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2101. -- باب: : المحرم لا يقبل ما يهدى له من الصيد حيا
-- باب: محرم زندہ شکار کا تحفہ قبول نہیں کرے گا جو اسے دیا جائے۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9933
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ" أَنَّ الصَّعْبَ بْنَ جَثَّامَةَ، أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِمَارَ وَحْشٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَرَدَّهُ".
سعید بن جبیر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نیل گائے تحفہ میں دی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم محرم تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9933]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم1194»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9934
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،" أَنَّ الصَّعْبَ بْنَ جَثَّامَةَ أَهْدَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِقُدَيْدٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ عَجُزَ حِمَارٍ فَرَدَّهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْطُرُ دَمًا" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ غُنْدَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، وَلَعَلَّ هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ، حَدِيثُ شُعْبَةَ عَنِ الْحَكَمِ" عَجُزَ حِمَارٍ" وَحَدِيثُهُ عَنْ حَبِيبٍ" حِمَارَ وَحْشٍ" كَمَا رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَقَدْ رَوَاهُ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، وَسُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ قَالَا: ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ الصَّعْبَ بْنَ جَثَّامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَهْدَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَحَدُهُمَا:" بِقُدَيْدٍ عَجُزَ حِمَارٍ"، وقَالَ الْآخَرُ:" حِمَارَ وَحْشٍ فَرَدَّهُ"، أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا الْأَسْفَاطِيُّ فَذَكَرَهُ، وَإِذَا كَانَتِ الرِّوَايَةُ هَكَذَا، وَافَقَتْ رِوَايَةُ شُعْبَةَ، عَنْ حَبِيبٍ رِوَايَةَ الْأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبٍ، وَوَافَقَتْ رِوَايَةُ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ رِوَايَةَ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَكَمِ فَيَكُونُ الْحَكَمُ مُنْفَرِدًا بِذِكْرِ اللَّحْمِ أَوْ مَا فِي مَعْنَاهُ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
سعید بن جبیر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نیل گائے کی پشت والا حصہ تحفہ دیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قدید نامی جگہ پر تھے اور محرم تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو واپس کر دیا اور وہ خون بہا رہا تھا۔
شاید یہی صحیح ہے کہ شعبہ کی حکم سے روایت میں ”گدھے کی پشت کا حصہ“ ہے اور حبیب سے ان کی روایت میں ”نیل گائے“ ہے، جیسا کہ ابوداود نے روایت کیا ہے۔
(ب) سعید بن جبیر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفہ دیا، ان میں سے ایک کہتے ہیں: ”قدید میں گدھے کی پشت والا حصہ“۔ دوسرے نے کہا: ”نیل گائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رد کر دیا۔“
اگر روایت اسی طرح ہو تو شعبہ کی حبیب سے روایت اعمش کی حبیب سے روایت کے موافق ہو جاتی ہے، اور شعبہ کی حکم سے روایت منصور کی حکم سے روایت کے موافق ہو جاتی ہے، چنانچہ گوشت یا اس کے ہم معنی چیز کے ذکر میں حکم منفرد ہیں۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9934]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1194»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں