الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ السَّتْرِ عَلَى الْمُسْلِمِينَ
مسلمان کی پردہ پوشی کرنا
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 10475
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:
قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ،، يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَخْلُصِ الْإِيمَانُ إِلَى قَلْبِهِ" - حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي خُدُورِهِنَّ -" لَا تُؤْذُوا الْمُسْلِمِينَ، وَلَا تَتَبَّعُوا عَوْرَاتِهِمْ ; فَإِنَّهُ مِنْ تَتَبَّعَ عَوْرَةَ أَخِيهِ، تَتَبَّعَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ حَتَّى يَخْرِقَهَا عَلَيْهِ فِي بَطْنِ بَيْتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ شَيْبَةَ الطَّائِفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اے ان لوگوں کے گروہ! جو اپنی زبان کے ذریعے ایمان لائے ہیں لیکن ایمان ان کے دل تک نہیں پہنچا راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پردے میں موجود خواتین تک آواز پہنچائی (آپ نے فرمایا:) تم مسلمانوں کو اذیت نہ پہنچاؤ اور ان کے پوشیدہ معاملات کی جستجو نہ کرو کیونکہ جو شخص اپنے بھائی کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے پوشیدہ معاملے کو ظاہر کر دے گا، یہاں تک کہ اسے یوں ظاہر کرے گا کہ وہ شخص اپنے گھر میں موجود ہو گا (اور پھر بھی وہ چیز ظاہر ہو جائے گی)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن شیبہ طائفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10475]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن شیبہ طائفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10475]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3790»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13143
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خُطْبَةً حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي خُدُورِهِنَّ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ قَلْبَهُ، لَا تُؤْذُوا الْمُؤْمِنِينَ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ تَتَبَّعَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ هَتَكَ اللَّهُ سِتْرَهُ، وَسَلَّطَ عَلَيْهِ مَنْ يَتَّبِعُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحُهُ وَلَوْ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا جس کی آواز گھروں میں موجود پردہ دار خواتین تک جا رہی تھی، آپ نے فرمایا: ”اے وہ گروہ جو اپنی زبان کے ذریعے ایمان لے آئے ہیں لیکن ایمان ان کے دل میں داخل نہیں ہوا، تم لوگ اہل ایمان کو اذیت نہ پہنچاؤ اور ان کے پوشیدہ معاملات کی جستجو نہ کرو کیونکہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے پردے کو پھاڑ دے گا، اور اس پر ایسے شخص کو مسلط کر دے گا جو اس کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا اور اسے رسوائی کا شکار کر دے گا، خواہ وہ (شخص) اپنے گھر کے اندر موجود ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 13143]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 13143]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11444)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11444، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3790»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح