🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
169. قَوْلُهُ تَعَالَى : تَمَتَّعُوا فِي دَارِكُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تم اپنے گھروں میں تین دن رہ لو“
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10326
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَسْأَلُوا عَنِ الْآيَاتِ - أَوْ: لَا تَسْأَلُوا نَبِيَّكُمُ الْآيَاتِ - فَإِنَّ قَوْمَ صَالِحٍ سَأَلُوا نَبِيَّهُمْ أَنْ يَبْعَثَ لَهُمْ آيَةً فَبَعَثَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَهُمُ النَّاقَةَ، فَكَانَتْ تَرِدُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ فَتَشْرَبُ مَاءَهُمْ يَوْمَ وِرْدِهَا، وَتَصْدُرُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ، فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَعَقَرُوا النَّاقَةَ، فَقِيلَ لَهُمْ: (تَمَتَّعُوا فِي دَارِكُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ) ، أَوْ قِيلَ لَهُمْ: إِنَّ الْعَذَابَ يَأْتِيكُمْ إِلَى ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ. ثُمَّ جَاءَتْهُمُ الصَّيْحَةُ فَأَهْلَكَ اللَّهُ مَنْ تَحْتَ مَشَارِقِ الْأَرْضِ وَمَغَارِبِهَا مِنْهُمْ إِلَّا رَجُلًا كَانَ فِي حَرَمِ اللَّهِ فَمَنَعَهُ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ هُوَ؟ قَالَ:" أَبُو رِغَالٍ". قِيلَ: وَمَنْ أَبُو رِغَالٍ؟ قَالَ:" جَدُّ ثَقِيفٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَيَأْتِي لَفْظُهُ فِي سُورَةِ هُودٍ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ نشانیوں کے بارے میں سوال نہ کرو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تم لوگ اپنے نبی سے نشانیوں کا سوال نہ کرو کیونکہ سیدنا صالح علیہ السلام کی قوم نے اپنے نبی سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ ان کے لئے کوئی نشانی لے کر آئیں تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لئے اونٹنی کو بھیجا وہ اس راستے سے آتی تھی اور اپنے آنے کے مخصوص دن ان لوگوں کا پانی پیتی تھی اور پھر اس راستے سے واپس چلی جاتی تھی ان لوگوں نے اپنے پروردگار کے حکم کی نافرمانی کی اور اونٹنی کے پاؤں کاٹ دیے تو ان سے یہ کہا: گیا کہ تم تین دن تک اپنے علاقے میں بچے رہو گے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ان سے یہ کہا: گیا تین دن تک عذاب تمہارے پاس آ جائے گا پھر ایک زبردست آواز ان کے پاس آئی، تو اللہ تعالیٰ نے زمین کے مشرقی حصوں اور مغربی حصوں میں موجود ان کے افراد کو ہلاکت کا شکار کر دیا صرف ایک شخص بچ گیا تھا جو حرم کی حدود میں موجود تھا تو اللہ تعالیٰ کا عذاب اسے لاحق نہیں ہوا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابورغال عرض کی گئی: ابورغال کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ثقیف قبیلے کا جد امجد“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ان کے الفاظ سورہ ہود سے متعلق باب میں آگے آئیں گے امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10326]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1844) اخرجه احمد فى المسند (296/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11078
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا نَزَلَ الْحِجْرَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ قَامَ فَخَطَبَ النَّاسَ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَا تَسَلُوا نَبِيَّكُمْ عَنِ الْآيَاتِ، هَؤُلَاءِ قَوْمُ صَالِحٍ سَأَلُوا نَبِيَّهُمْ أَنْ يَبْعَثَ لَهُمْ نَاقَةً فَفَعَلَ، فَكَانَتْ تَرِدُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ فَتَشْرَبُ مَاءَهُمْ يَوْمَ وِرْدِهَا، وَيَحْلِبُونَ مِنْ لَبَنِهَا مِثْلَ الَّذِي كَانُوا يُصِيبُونَ مِنْ غِبِّهَا، ثُمَّ تَصْدُرُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ، فَعَقَرُوهَا، فَأَجَّلَهُمُ اللَّهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، وَكَانَ وَعْدُ اللَّهِ غَيْرَ مَكْذُوبٍ، ثُمَّ جَاءَتْهُمُ الصَّيْحَةُ فَأَهْلَكَ اللَّهُ مَنْ كَانَ مِنْهُمْ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا رَجُلًا كَانَ فِي حَرَمِ اللَّهِ، فَمَنَعَهُ حَرَمُ اللَّهِ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هُوَ؟ قَالَ: أَبُو رِغَالٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ مُخْتَصَرَةٌ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک کے دوران ہجر نامی بستی میں پہنچے تو آپ وہاں کھڑے ہوئے اور آپ نے وہاں خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تم اپنے نبی سے نشانیوں (یعنی معجزات) کے بارے میں درخواست نہ کرو یہ سیدنا صالح علیہ السلام کی قوم ان لوگوں نے اپنے نبی سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ ان کے لئے ایک اونٹنی کو بھجوائیں انہوں نے ایسا کر دیا وہ اس راستے سے آتی تھی اور اپنی آمد کے مخصوص دن ان لوگوں کا پانی پیا کرتی تھی یہ لوگ اس کا دودھ دوہ لیتے تھے جو اتنا ہوتا تھا، جو وقفے والے دن میں کام آ سکے، پھر وہ اس راستے سے واپس چلی جاتی تھی، تو ان لوگوں نے اس کے پاؤں کاٹ دیے تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو تین دن کی مہلت دی اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ جھوٹا نہیں ہوتا پھر ایک چنگھاڑ نے ان لوگوں کو اپنی گرفت میں لیا اور ان میں سے آسمان اور زمین کے درمیان جتنے بھی لوگ تھے اللہ تعالیٰ نے ان سب کو ہلاکت کا شکار کر دیا صرف ایک شخص بچا جو اللہ کے حرم کی حدود میں تھا، تو اللہ کے حرم نے اسے اللہ کے عذاب سے بچا لیا عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ کون شخص ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابورغال“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس روایت کے دوسرے طرق جو مختلف روایت کی شکل میں ہیں وہ غزوہ تبوک سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11078]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9065»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں