الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ ، وَغَيْرِهِمْ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر خلفاء اور دیگر لوگوں کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 14372
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ أُحُدًا ارْتَجَّ وَعَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اثْبُتْ أُحُدُ ; فَمَا عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صَدِيقٌ، أَوْ شَهِيدَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ احد پہاڑ میں ارتعاش پیدا ہوا، اس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم موجود تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے احد! اپنی جگہ پر جمے رہو، تم پر ایک نبی ایک صدیق اور دو شہید موجود ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14372]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14372]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (146) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (331/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22304، وأخرجه شرح السنة برقم: 3902، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6574»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14921
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: نَاشَدَ عُثْمَانُ النَّاسَ يَوْمًا فَقَالَ: تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَعِدَ أُحُدًا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، فَارْتَجَزَ الْجَبَلُ وَعَلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اثْبُتْ أُحُدُ مَا عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ"؟ قُلْتُ: حَدِيثُ عُثْمَانَ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فَقَالَ فِيهِ: صَعِدَ حِرَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایک دن لوگوں کو واسطہ دے کر دریافت کیا کہ کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ احد پہاڑ پر چڑھے تھے، تو وہ پہاڑ حرکت کرنے لگا، اس وقت اس پہاڑ پر سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم موجود تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے احد! اپنی جگہ جمے رہو کیونکہ تم پر ایک نبی ایک صدیق اور دو شہید موجود ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں) سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حرا پہاڑ پر چڑھے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14921]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14921]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22304، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 146، وأخرجه شرح السنة برقم: 3902»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح