الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِلَابِ .
کتوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 6106
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْن عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ، وَلَا مَاشِيَةٍ نَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ النَّضِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَزْدِيِّ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی ایسا کتا پالے جو شکار کرنے کے لئے یا جانوروں (کی حفاظت) کے لئے نہ ہو، تو اس شخص کے اجر میں سے روزانہ ایک قیراط کم ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نضر بن عبداللہ ازدی ہے اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6106]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8528»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6107
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اتَّخَذَ كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ، وَلَا مَاشِيَةٍ نَقَصَ مِنْ أَجْرِهِ كُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بُجَيْرُ بْنُ أَبِي بُجَيْرٍ قَالَ الْمِزِّيُّ - عَقِبَ حَدِيثٍ رَوَاهُ مِنْ طَرِيقِهِ -: وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي رَافِعٍ مَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ هَذِهِ الْأَمَةِ الَّتِي أَمَرْتَ بِقَتْلِهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ: يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ، الْآيَةَ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی ایسا کتا رکھے، جو شکار کے لئے نہ ہو یا جانوروں (کی حفاظت) کے لئے نہ ہو، تو اس کے عمل میں سے روزانہ ایک قیراط کم ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بجیر بن ابوبجیر ہے مزی اس حدیث کے بعد فرماتے ہیں: انہوں نے اسے اپنی سند کے ساتھ نقل کیا ہے اور یہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث پہلے گزر چکی ہے: (لوگوں نے کہا:) کہ اس امت میں سے، جس کے بارے میں آپ نے قتل کرنے کا حکم دیا ہے ان میں سے ہمارے لئے کیا چیز حلال ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”لوگ تم سے دریافت کرتے ہیں ان کے لئے کیا چیز حلال قرار دی گئی ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6107]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2808)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8528»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح