الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. باب من روى عن ابن مسعود أنه لم يكن مع النبي صلى الله عليه وسلم ليلة الجن
باب: جس نے روایت کیا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ لیلۃ الجن میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ نہیں تھے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 8834
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَخْرُجُ نَفْسُهُ رَشْحًا، وَإِنَّ الْكَافِرَ يَخْرُجُ نَفْسُهُ فِي شِدْقِهِ كَمَا يَخْرُجُ نَفْسُ الْحِمَارِ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مومن کی جان پسینے کی طرح آسانی سے نکلتی ہے، اور کافر کی جان اس کے جبڑے سے اس طرح نکلتی ہے جیسے گدھے کا سانس نکلتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8834]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 175، حدیث 8866»
حدیث نمبر: 10013
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْقَزَّازُ ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ نَفْسَ الْمُؤْمِنِ يَخْرُجُ رَشْحًا، وَلَا أُحِبُّ مَوْتًا كَمَوْتِ الْحِمَارِ "، قِيلَ: وَمَا مَوْتُ الْحِمَارِ؟ قَالَ: " رُوحُ الْكَافِرِ يَخْرُجُ مِنْ أَشْدَاقِهِ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”مومن کی روح پسینے کے ساتھ نکلتی ہے، اور مجھے گدھے کی موت جیسی موت پسند نہیں“، عرض کیا گیا: گدھے کی موت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کافر کی روح اس کے جبڑوں سے نکلتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10013]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 90، حدیث 10049»