الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. باب (أحاديث 8381–8485)
باب (احادیث 8381 تا 8485)
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 8420
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كُنْتُ أَجْتَنِي لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِوَاكًا مِنَ الْأَرَاكِ، فَكَانَتِ الرِّيحُ تَكْفَؤُهُ، فَكَانَ فِي سَاقَيْهِ دِقَّةٌ فَضَحِكَ الْقَوْمُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا تَضْحَكُونَ مِنْ دِقَّةِ سَاقَيْهِ؟ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُمَا أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ أُحُدٍ ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اراک کے درخت سے مسواک توڑتا تھا، تو ہوا مجھے جھکا دیتی تھی، اور میری پنڈلیاں پتلی تھیں، تو لوگ ہنسنے لگے، اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی پنڈلیوں کی پتلاہٹ پر کیوں ہنستے ہو؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، یہ (پنڈلیاں) میزان میں احد پہاڑ سے بھی بھاری ہوں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8420]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 78، حدیث 8452»
حدیث نمبر: 16109
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ أَبُو عَتَّابٍ الدَّلَّالُ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَلَى شَجَرَةٍ يَجْنِي لَهُمْ مِنْهَا، فَهَبَّتِ الرِّيحُ فَكَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهِ، فَضَحِكُوا مِنْ دِقَّةِ سَاقَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَهُمَا أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ أُحُدٍ.
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ ایک درخت پر چڑھے ہوئے تھے، وہ ان کے لیے اس سے پھل توڑ رہے تھے، تو ہوا چلی اور ان کی دونوں پنڈلیاں کھل گئیں، تو لوگ ان کی پنڈلیوں کے پتلے پن پر ہنسنے لگے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ دونوں پنڈلیاں قیامت کے دن میزان میں احد پہاڑ سے بھی زیادہ وزنی ہوں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 16109]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 28، حدیث 59»