🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1777
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا طَيْبَةَ فَحَجَمَهُ، فَسَأَلَهُ عَنْ ضَرِيبَتِهِ؟ فَقَالَ: ثَلَاثَةُ آصُعٍ، قَالَ: فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ کو طلب فرمایا اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھنے لگائے (حجامہ کیا)، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ان کے خراج (مالک کو ادا کی جانے والی مقررہ رقم) کے بارے میں دریافت فرمایا، تو انہوں نے عرض کیا: ”تین صاع“، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خراج میں سے ایک صاع کم کروا دیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1777]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات غير أنه منقطع .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14395، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3608، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5842، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2735/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1771»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات غير أنه منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2057
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَبِي طَيْبَةَ فَحَجَمَهُ، فَسَأَلَهُ: كَمْ ضَرِيبَتُكَ؟ قَالَ: ثَلَاثَةُ آصُعٍ فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوطیبہ رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجا اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھنے لگائے (حجامہ کیا)، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”تمہارا (اپنے مالک کو ادا کیا جانے والا روزانہ کا) مقررہ خراج کتنا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”تین صاع“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ذمے سے ایک صاع کم کروا دیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2057]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14395، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3608، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5842، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2735/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2053»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں