🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3766
حَدَّثَنَا وَهْبٌ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ يَوْمَ خَرَجَ إِلَى بَدْرٍ «فَاسْتَشَارَ النَّاسَ، فَاسْتَشَارَ الْمُسْلِمِينَ» ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ رضي الله عنه، «فَسَكَتَ، ثُمَّ اسْتَشَارَ» ، فَأَشَارَ عَلَيْهِ عُمَرُ رضي الله عنه، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: إِنَّمَا يُرِيدُكُمْ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا نَقُولُ كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ": {فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَاهُنَا قَاعِدُونَ} [المائدة: 24] ،" وَلَكِنْ وَاللَّهِ لَوْ ضَرَبَتْ أَكْبَادُهَا بَرْكَ الْغِمَادِ لَكُنَّا مَعَكَ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس دن بدر کی جانب روانہ ہوئے تو ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے مشورہ طلب فرمایا، یعنی مسلمانوں سے مشاورت فرمائی“، پس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مشورہ دیا تو ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ مشورہ طلب فرمایا“، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مشورہ دیا، تب انصار کے ایک شخص نے (اپنی قوم کو متوجہ کر کے) کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا روئے سخن تو تمہاری ہی جانب ہے، چنانچہ انصار نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم آپ سے وہ بات ہرگز نہیں کہیں گے جو بنی اسرائیل نے کہی تھی کہ ﴿فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَاهُنَا قَاعِدُونَ﴾ یعنی ”پس جائیے آپ اور آپ کا رب اور دونوں قتال کیجیے، ہم تو یہیں بیٹھے رہنے والے ہیں“، بلکہ اللہ کی قسم! اگر آپ اپنی سواریوں کو تیز ہنکاتے ہوئے مقام ’برک الغماد‘ تک بھی لے جائیں گے تو ہم یقیناً آپ کے ساتھ ہوں گے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3766]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1779، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11611، وأخرجه فتح الباري برقم: 1304، 1305، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5153، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4701، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8448، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1040، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8941، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3754»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3803
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدًا يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا فَسَارَ إِلَى بَدْرٍ «فَجَعَلَ يَسْتَشِيرُ النَّاسَ» ، فَأَشَارَ عَلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ، «ثُمَّ اسْتَشَارَهُمْ» ، فَأَشَارَ عَلَيْهِ عُمَرُ، «فَجَعَلَ يَسْتَشِيرُ» ، فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: وَاللَّهِ مَا يُرِيدُ غَيْرَنَا، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: أَرَاكَ تَسْتَشِيرُ فَيُشِيرُونَ عَلَيْكَ، وَإِنَّا لَا نَقُولُ كَمَا قَالَ بَنُو إِسْرَائِيلَ: {فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا} [المائدة: 24] ، وَلَكِنْ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَوْ ضَرَبْتَ أَكْبَادَهَا حَتَّى تَبْلُغَ الْغِمَادِ لَكِنَّا مَعَكَ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک روز (مدینہ سے) روانہ ہوئے اور بدر کی جانب کوچ فرمایا، وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے مشورہ طلب کرنا شروع کیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی رائے پیش کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ مشورہ مانگا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رائے دی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر سے مشورہ طلب فرمایا تو انصار نے (آپس میں) کہا کہ اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصود ہمارے علاوہ کوئی اور نہیں ہے، چنانچہ انصار میں سے ایک شخص نے عرض کی: ”میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ مشورہ طلب فرما رہے ہیں اور یہ لوگ آپ کو مشورہ دے رہے ہیں، ہم آپ سے وہ بات ہرگز نہیں کہیں گے جو بنی اسرائیل نے کہی تھی کہ ﴿فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا﴾ ”پس تم اور تمہارا رب جاؤ اور دونوں لڑو“، بلکہ قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! اگر آپ ان (سواریوں) کے جگروں پر ضرب لگائیں (یعنی انہیں تیز ہنکائیں) یہاں تک کہ آپ مقامِ غِماد تک پہنچ جائیں تو ہم یقیناً آپ کے ساتھ ہوں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3803]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط البخاري ومسلم .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 3766)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1779، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11611، وأخرجه فتح الباري برقم: 1304، 1305، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5153، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4701، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8448، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1040، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8941، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3791»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط البخاري ومسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں