🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3786
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، حَدَّثَنَا قُدَامَةُ بْنُ شِهَابٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتًا - أَوْ مَكَانًا - فَرَأَى حَبْلًا مَمْدُودًا، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: فُلَانَةُ تُصَلِّي، فَإِذَا أَعْيَتْ أَخَذَتْهُ، فَقَالَ: لِتُصَلِّ، فَإِذَا أَعْيَتْ فَلْتَنَمْ أَوْ لِتَقْعُدْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی گھر یا جگہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تنی ہوئی رسی دیکھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ فلاں خاتون نماز پڑھتی ہیں اور جب وہ تھک جاتی ہیں تو اس (رسی) کو تھام لیتی ہیں، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے چاہیے کہ (ہشاش بشاش رہ کر) نماز پڑھے، پھر جب وہ تھک جائے تو اسے سو جانا چاہیے یا بیٹھ جانا چاہیے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3786]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات ولكن الحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1099، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 784، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1643، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1312، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1371، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12708، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6989، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1180، 1181، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8885، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2493، 2587، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6559، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3432، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3774»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات ولكن الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3831
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، وَحُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى حَبْلًا مَمْدُودًا بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا هَذَا الْحَبْلُ؟ فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، حَمْنَةُ بِنْتُ جَحْشٍ تُصَلِّي، فَإِذَا أَعْيَتْ تَعَلَّقَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِتُصَلِّ، فَإِذَا أَعْيَتْ فَلْتَقْعُدْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے دو ستونوں کے درمیان ایک رسی تنی ہوئی دیکھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ رسی کیسی ہے؟“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا نماز پڑھتی ہیں، پھر جب وہ تھک جاتی ہیں تو اس (رسی) کے ساتھ لٹک جاتی ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے چاہیے کہ وہ (ہمت کے مطابق) نماز پڑھے، پھر جب وہ تھک جائے تو اسے بیٹھ جانا چاہیے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3831]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1099، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 784، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1643، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1312، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1371، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13278، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6989، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1180، 1181، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8885، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3819»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3843
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَرَأَى حَبْلًا مَمْدُودًا بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: لِفُلَانَةَ، تُصَلِّي، فَإِذَا أَعْيَتْ تَعَلَّقَتْ بِهِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِتُصَلِّ مَا عَقَلَتْ، فَإِذَا خَشِيَتْ أَنْ تُغْلَبَ فَلْتَنَمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ستونوں کے درمیان ایک رسی تنی ہوئی دیکھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ یہ فلاں خاتون کے لیے ہے، وہ (نفل) نماز پڑھتی ہیں اور جب تھک جاتی ہیں تو اسے تھام لیتی ہیں، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انسان کو اس وقت تک نماز پڑھنی چاہیے جب تک وہ ہوش و حواس میں رہے، اور جب اسے (نیند یا تھکن سے) مغلوب ہو جانے کا اندیشہ ہو تو اسے سو جانا چاہیے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3843]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 3786، 3831)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1099، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 784، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1643، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1312، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1371، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11575، 12504، 12708، 13278، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6989، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1180، 1181، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8885، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3831»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں