🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3839
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: لَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَدَنَا مِنَ الْمَدِينَةِ، قَالَ: إِنَّ بِالْمَدِينَةِ لَأَقْوَامًا مَا سِرْتُمْ مِنْ مَسِيرٍ، وَلَا قَطَعْتُمْ مِنْ وَادٍ، إِلَّا كَانُوا مَعَكُمْ فِيهِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَهُمْ بِالْمَدِينَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ، حَبَسَهُمُ الْعُذْرُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ تبوک سے واپس تشریف لائے اور مدینہ منورہ کے قریب پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مدینہ منورہ میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں کہ تم نے جو بھی مسافت طے کی اور جس وادی کو بھی پار کیا، وہ (اجر و ثواب میں) تمہارے ساتھ ہی رہے ہیں۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ مدینہ میں مقیم رہنے کے باوجود ہمارے ساتھ شریک تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، انہیں کسی شرعی عذر نے (جہاد میں تمہارے ساتھ نکلنے سے) روک رکھا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3839]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11598، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 6، وأخرجه شرح السنة برقم: 2637، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4372، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3827»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4209
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَقَدْ تَرَكْتُمْ بِالْمَدِينَةِ رِجَالًا مَا سِرْتُمْ مِنْ مَسِيرٍ، وَلَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ نَفَقَةٍ، وَلَا قَطَعْتُمْ مِنْ وَادٍ إِلَّا كَانُوا مَعَكُمْ فِيهِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَكَيْفَ يَكُونُونَ مَعَنَا وَهُمْ بِالْمَدِينَةِ؟ قَالَ: حَبَسَهُمُ الْعُذْرُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے مدینہ منورہ میں کچھ ایسے لوگ چھوڑے ہیں کہ تم نے جو بھی مسافت طے کی، کوئی بھی خرچ کیا یا کسی بھی وادی کو عبور کیا تو وہ (اجر و ثواب میں) تمہارے ساتھ ہی تھے“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ مدینہ میں رہتے ہوئے ہمارے ساتھ کیسے ہو سکتے ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انہیں (کسی معقول) عذر نے روک رکھا تھا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4209]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط مسلم .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 3839)، ف»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2684، 4161، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2508، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2764، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12218، وأخرجه فتح الباري برقم: 2684، 4319، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7297، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4194»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں