🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
174. مُسْنَدُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ام سلمہ کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6948
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ أَبِي خِدَاشٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : لَمَّا مَاتَ أَبُو سَلَمَةَ قُلْتُ: غَرِيبٌ، وَبِأَرْضِ غُرْبَةٍ، لَأَبْكِيَنَّهُ بُكَاءً يُتَحَدَّثُ بِهِ، قَالَتْ: فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ إِذْ تَهَيَّأْتُ لِلْبُكَاءِ عَلَيْهِ، إِذْ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الصَّعِيدِ تُرِيدُ أَنْ تُسْعِدَنِي عَلَيْهِ، فَلَقِيَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهَا: تُرِيدِينَ أَنْ تُدْخِلِي الشَّيْطَانَ بَيْتًا قَدْ أَخْرَجَهُ اللهُ مِنْهُ؟ فَكَفَفْتُ عَنِ الْبُكَاءِ.
عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”وہ مسافر تھے اور ایک پردیس میں (انتقال ہوا)، میں ان پر اس طرح روؤں گی کہ جس کے چرچے ہوں گے“؛ وہ بیان کرتی ہیں کہ میں اسی کیفیت میں ان پر گریہ و زاری کی تیاری کر رہی تھی کہ اچانک مدینہ کے بالائی علاقے سے ایک عورت آئی جو (بین کرنے میں) میرا ساتھ دینا چاہتی تھی، راستے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے ملے اور اسے فرمایا: «تُرِيدِينَ أَنْ تُدْخِلِي الشَّيْطَانَ بَيْتًا قَدْ أَخْرَجَهُ اللَّهُ مِنْهُ؟» ”کیا تم اس گھر میں شیطان کو داخل کرنا چاہتی ہو جس سے اللہ نے اسے نکال دیا ہے؟“ چنانچہ (یہ ارشادِ نبوی سن کر) میں رونے سے رک گئی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6948]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 922، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25933، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 5، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 7769، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6912»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6955
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : لَمَّا مَاتَ أَبُو سَلَمَةَ ، قُلْتُ: غَرِيبٌ، وَبِأَرْضِ غُرْبَةٍ؟ لَأَبْكِيَنَّهُ بُكَاءً يُتَحَدَّثُ عَنْهُ، فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ إِذْ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الصَّعِيدِ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَتُرِيدِينَ أَنْ تُدْخِلِي الشَّيْطَانَ بَيْتًا أَخْرَجَهُ اللهُ مِنْهُ؟ قَالَتْ: فَكَفَفْتُ عَنْ ذَلِكَ.
عبید بن عمیر رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جب سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو میں نے (اپنے دل میں) کہا: ”یہ مسافر تھے اور ایک اجنبی سرزمین میں وفات پا گئے، میں ان پر اس قدر گریہ و زاری کروں گی کہ جس کا ہر طرف تذکرہ ہو گا“، چنانچہ میں ابھی اسی کیفیت میں تھی کہ مدینہ کے مضافاتی علاقے سے ایک عورت (نوحہ و ماتم میں ساتھ دینے کے لیے) آئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تم شیطان کو اس گھر میں داخل کرنا چاہتی ہو جس سے اللہ تعالی نے اسے نکال دیا ہے؟“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ (یہ سن کر) میں نے بین کرنے سے خود کو روک لیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6955]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط مسلم .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه قريبًا (برقم 6948)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 922، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25933، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3144، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6919»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں