🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 232
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَتَدْرُونَ مَنِ الْمُسْلِمُ؟ I " قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: I " مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ I ". قَالُوا: فَمَنِ الْمُؤْمِنُ؟ قَالَ: I " مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ I ". قَالُوا: فَمَنِ الْمُهَاجِرُ؟ قَالَ: I " مَنْ هَجَرَ السُّوءَ فَاجْتَنَبَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُلَيٍّ إِلَّا رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ مسلمان کون ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی زبان اور اس کے ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: ”تو مومن کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے لوگ اپنی جانوں اور اپنے مالوں کے متعلق پرامن رہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: ”تو مہاجر کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے برائی کو چھوڑ دیا اور اس سے کنارہ کش رہا۔“
موسیٰ بن علی رحمہ اللہ سے یہ دونوں حدیثیں صرف روح بن صلاح رحمہ اللہ ہی نے روایت کی ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 232]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 7044، 7138، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 336، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14610، 14611، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3188»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 233
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: حَدَّثَنِي زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ الْقُرَشِيُّ ، أَنَّهُ كَانَ يَخْرُجُ مَعَ جَدِّهِ. عَبْدِ اللهِ بْنِ هِشَامٍ إِلَى السُّوقِ لِيَشْتَرِيَ الطَّعَامَ، فَيَلْقَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ ، فَيَقُولَانِ: أَشْرِكْنَا: فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ I " دَعَا لَكَ بِالْبَرَكَةِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ وَابْنِ الزُّبَيْرِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ وَهْبٍ .
زہرہ بن معبد القرشی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ اپنے دادا سیدنا عبد اللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ کے ساتھ غلہ خریدنے کے لیے بازار جایا کرتے تھے، تو وہاں ان سے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی ملاقات ہوتی تو وہ دونوں فرماتے: ”ہمیں بھی (اپنی خریداری میں) شریک کر لیں؛ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے لیے برکت کی دعا فرمائی ہے۔“
یہ حدیث سیدنا عبد اللہ بن عمر اور سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس میں ابنِ وہب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 233]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6353»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں