🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4740
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ قَالَ: نَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْ عَبْدٍ، فَصَبَرَ، وَاحْتَسَبَ، كَانَ جَزَاؤُهُ الْجَنَّةَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میں اپنے کسی بندے کی دو محبوب ترین چیزیں (یعنی اس کی آنکھیں) لے لیتا ہوں، پھر وہ صبر کرتا ہے اور ثواب کی نیت رکھتا ہے، تو اس کا بدلہ جنت ہی ہو گا۔“
اس حدیث کو محمد بن عمرو رحمہ اللہ سے علی بن مسہر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور سہل بن عثمان رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 4740]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2932، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11382، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2401، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2837، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7712، والبزار فى «مسنده» برقم: 9184، 9185، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 177، 8130»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8130
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْ عَبْدٍ فَصَبَرَ، وَاحْتَسَبَ لَمْ يَكُنْ جَزَاؤُهُ إِلَّا الْجَنَّةَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”جب میں کسی بندے کی دو عزیز چیزیں (آنکھیں) لے لوں اور وہ صبر کرے اور اجر کی امید رکھے تو اس کا بدلہ جنت ہی ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عمرو سے علی بن مسہر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں سہل بن عثمان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8130]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2932، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11382، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2401، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2837، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7712، والبزار فى «مسنده» برقم: 9184، 9185، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 177، 4740»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں