🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3167
وَبِهِ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ بِيَدِهِ، فَقَالَ: I " يَا أَبَا سَعِيدٍ I "، فَقُلْتُ: لَبَّيْكَ رَسُولَ اللهِ، قَالَ: ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ فَقُلْتُ: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ: I " مَنْ رَضِيَ بِاللهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا I " قَالَ: I " وَالرَّابِعَةُ يَا أَبَا سَعِيدٍ ، لَهَا مِنَ الْفَضْلِ أَفْضَلُ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ مِائَةَ دَرَجَةٍ، وَهِيَ الْجِهَادُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا خَالِدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ لَهِيعَةَ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”اے ابو سعید!“ میں نے عرض کیا: ”لبیک یا رسول اللہ!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں وہ موجود ہوں، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی“۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کیا ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص «رَضِيَ بِاللهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا» ”اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر راضی ہو گیا“۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور چوتھی بات اے ابو سعید! اس کی فضیلت زمین و آسمان کے درمیانی فاصلے سے بھی بڑھ کر سو درجات ہے، اور وہ جہاد ہے“۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو عبد الرحمن رحمہ اللہ سے صرف خالد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے ساتھ ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 3167]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1884، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 863، 4612، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1910، 2475، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3131 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4324، 9748، 9749، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1529، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2301، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18565، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11271، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 922، 999، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29893، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8742»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8742
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي أَبُو شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ رَضِيَ بِاللهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ I "، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : فَحَمِدْتُ وَكَبَّرْتُ وَشَهِدْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " وَأُخْرَى يَا أَبَا سَعِيدٍ ، يَرْفَعُ اللهُ بِهَا أَهْلَهَا فِي الْجَنَّةِ مِائَةَ دَرَجَةٍ، مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ I "، قُلْتُ: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ هَكَذَا رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ أَبُو شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ ، وَرَوَاهُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو شخص اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر راضی ہو گیا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ ابو سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”میں نے اللہ کی حمد کی، اللہ اکبر کہا اور شہادت دی۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو سعید! ایک اور عمل بھی ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ اس کے کرنے والوں کو جنت میں سو درجے بلند فرمائے گا، ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو شریح نے ابو ہانئ سے، انہوں نے ابو علی سے اسی طرح روایت کیا ہے، جبکہ لیث بن سعد اور عبداللہ بن وہب نے اسے ابو ہانئ سے، انہوں نے ابو عبدالرحمن سے، انہوں نے ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8742]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1884، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 863، 4612، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1910، 2475، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3131 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4324، 9748، 9749، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1529، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2301، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18565، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11271، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 922، 999، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29893، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3167»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں