الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
187. باب فضل الصلوات
باب: نمازوں کی فضیلت
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 434
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا أصَابَ مِن امْرَأة قُبْلَةً، فَأتَى النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَأخْبَرَهُ، فَأنْزَلَ الله تَعَالَى: ﴿وَأَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَات﴾ [هود: ١١٤] فَقَالَ الرجل: أَليَ هَذَا يَا رَسُول الله؟ قَالَ: «لجميعِ أُمَّتِي كُلِّهِمْ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کسی (اجنبی) عورت کا بوسہ لے لیا، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس کی خبر دی، تو اللہ تعالیٰ نے (یہ آیت) نازل فرمائی: ”اور دن کے دونوں کناروں میں اور رات کی کچھ گھڑیوں میں نماز قائم کرو، بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں۔“ (سورۃ ہود: 114) تو اس آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ (حکم) صرف میرے لیے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری پوری امت کے لیے ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 434]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 434]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 140 (526)، ومسلم 8/ 101 (2763) (39).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)