🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
236. باب فضل العتق
باب: غلام آزاد کرنے کی فضیلت
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 117
الأول: عن أبي ذر جُنْدبِ بنِ جُنَادَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قُلْتُ: يَا رسولَ الله، أيُّ الأعمالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «الإِيمَانُ باللهِ وَالجِهادُ فِي سَبيلِهِ» . قُلْتُ: أيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «أنْفَسُهَا عِنْدَ أَهلِهَا وَأَكثَرهَا ثَمَنًا» . قُلْتُ: فإنْ لَمْ أفْعَلْ؟ قَالَ: «تُعِينُ صَانِعًا أَوْ تَصْنَعُ لأَخْرَقَ» . قُلْتُ: يَا رَسُول الله، أرأيْتَ إنْ ضَعُفْتُ عَنْ بَعْضِ العَمَلِ؟ قَالَ: «تَكُفُّ شَرَّكَ عَنِ النَّاسِ؛ فإنَّهَا صَدَقَةٌ مِنْكَ عَلَى نَفْسِكَ» . مُتَّفَقٌ عليه.
«الصَّانِعُ» بالصاد المهملة هَذَا هُوَ المشهور، وروي «ضائعًا» بالمعجمة: أي ذا ضِياع مِنْ فقرٍ أَوْ عيالٍ ونحوَ ذلِكَ، «وَالأَخْرَقُ» : الَّذِي لا يُتقِنُ مَا يُحَاوِل فِعلهُ.
سیدنا ابوذر جندب بن جنادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔“ میں نے عرض کیا: کون سا غلام (آزاد کرنا) افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے مالکوں کے نزدیک سب سے زیادہ نفیس ہو اور جس کی قیمت سب سے زیادہ ہو۔“ میں نے عرض کیا: اگر میں (یہ) نہ کر سکوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی کاریگر کی مدد کر دو یا کسی اناڑی کا کام کر دو۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بتائیے اگر میں ان میں سے کچھ کام کرنے سے عاجز آ جاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں سے اپنا شر روک لو، کیونکہ یہ تمہاری طرف سے خود تم پر صدقہ ہے۔“
(متفق علیہ)
«الصَّانِعُ»: صاد مہملہ کے ساتھ، یہی مشہور ہے، اور «ضَائِعًا» ضاد معجمہ کے ساتھ بھی روایت کیا گیا ہے، یعنی وہ شخص جو فقر یا اہل و عیال وغیرہ کی وجہ سے بدحال ہو۔
«الأَخْرَقُ»: وہ شخص جو اس کام کو اچھی طرح نہ کر سکے جسے وہ کرنا چاہتا ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 117]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 188 (2518)، ومسلم 1/ 62 (84).
وضاحت: «أَنْفَسُهَا» : یعنی سب سے بلند (قیمت) اور سب سے عمدہ۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 1/280، حدیث 84)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں