الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
249. باب مَا يقوله عِنْدَ النوم
باب: سوتے وقت کیا کہے
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 80
السابع: عن أبي عُمَارة البراءِ بن عازب رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا فُلانُ، إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فراشِكَ، فَقُل: اللَّهُمَّ أسْلَمتُ نَفْسي إلَيْكَ، وَوَجَّهتُ وَجْهِي إلَيْكَ، وَفَوَّضتُ أَمْري إلَيْكَ، وَأَلجأْتُ ظَهري إلَيْكَ رَغبَةً وَرَهبَةً إلَيْكَ، لا مَلْجَأ وَلاَ مَنْجَا مِنْكَ إلاَّ إلَيْكَ، آمنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أنْزَلْتَ؛ وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ. فَإِنَّكَ إِنْ مِتَّ مِنْ لَيلَتِكَ مِتَّ عَلَى الفِطْرَةِ، وَإِنْ أصْبَحْتَ أَصَبْتَ خَيرًا» مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية في الصحيحين، عن البراءِ، قَالَ: قَالَ لي رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا أَتَيْتَ مَضْجِعَكَ فَتَوَضَّأْ وُضُوءكَ للصَّلاةِ، ثُمَّ اضْطَجعْ عَلَى شِقِّكَ الأَيمَنِ، وَقُلْ... وذَكَرَ نَحْوَهُ ثُمَّ قَالَ: وَاجْعَلْهُنَّ آخِرَ مَا تَقُولُ» .

سیدنا ابو عمارہ براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فلاں! جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو یہ کہو: «اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ» (اے اللہ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کر دی، اپنا چہرہ تیری طرف متوجہ کر دیا، اپنا معاملہ تیرے حوالے کر دیا اور اپنی پیٹھ تیرے سہارے لگا دی، تیری طرف رغبت کرتے ہوئے اور تجھ سے ڈرتے ہوئے، تجھ سے (بچ کر) کوئی پناہ گاہ اور کوئی جائے نجات نہیں مگر تیری ہی طرف، میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل کی اور تیرے اس نبی پر جسے تو نے بھیجا)۔ پس اگر تم اس رات مر گئے تو فطرت (اسلام) پر مرو گے، اور اگر تم نے صبح کی تو بھلائی پاؤ گے۔“
(متفق علیہ)
اور صحیحین کی ایک روایت میں سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”جب تم اپنے بستر پر آؤ تو نماز والا وضو کرو، پھر اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جاؤ اور کہو...“ اور (راوی نے) اسی طرح (دعا) ذکر کی، پھر فرمایا: ”اور ان (کلمات) کو اپنی آخری بات بناؤ۔“ [رياض الصالحين/كتاب الأذكار/حدیث: 80]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 71 (247) و9/ 174 (7488)، ومسلم 8/ 78 (2710) (57) و(58).
وضاحت: اس حدیث میں تین اہم مستحب سنتیں ہیں جو واجب نہیں: سونے کا ارادہ کرتے وقت وضو کرنا، دائیں کروٹ پر سونا، اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا تاکہ وہی اس کے عمل کا خاتمہ ہو۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/31، حدیث 2710)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)