🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
271. باب النَّهي عن التجسُّس والتَّسَمُّع لكلام من يكره استماعه
باب: جاسوسی کرنے اور ایسے لوگوں کی باتیں چھپ کر سننے کی ممانعت جو اپنی بات سنا جانا ناپسند کرتے ہوں
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 235
وعنه، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «لا تَحَاسَدُوا، وَلاَ تَنَاجَشُوا، وَلاَ تَبَاغَضُوا، وَلاَ تَدَابَرُوا، وَلاَ يَبعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْع بَعْض، وَكُونُوا عِبَادَ الله إخْوَانًا، المُسْلِمُ أخُو المُسْلم: لاَ يَظْلِمُهُ، وَلا يَحْقِرُهُ، وَلاَ يَخْذُلُهُ، التَّقْوَى هاهُنَا - ويشير إِلَى صدره ثلاث مرات -- بحَسْب امْرىءٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحقِرَ أخَاهُ المُسْلِمَ، كُلُّ المُسْلم عَلَى المُسْلم حَرَامٌ، دَمُهُ ومَالُهُ وعرْضُهُ» . رواه مسلم.
«النَّجْشُ» : أَنْ يزيدَ في ثَمَنِ سلْعَة يُنَادَى عَلَيْهَا في السُّوقِ وَنَحْوه، وَلاَ رَغْبَةَ لَهُ في شرَائهَا بَلْ يَقْصدُ أَنْ يَغُرَّ غَيْرَهُ، وهَذَا حَرَامٌ.
وَ«التَّدَابُرُ» : أَنْ يُعْرضَ عَنِ الإنْسَان ويَهْجُرَهُ وَيَجْعَلهُ كَالشَيءِ الَّذِي وَرَاء الظَّهْر وَالدُّبُر.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، (خریدنے کی نیت کے بغیر) ایک دوسرے کے لیے بولی نہ بڑھاؤ، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے منہ نہ پھیرو، اور تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے، اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے: نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اسے حقیر جانتا ہے اور نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے۔ تقویٰ یہاں ہے — اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سینے کی طرف تین بار اشارہ فرما رہے تھے — کسی آدمی کے برا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر جانے۔ ہر مسلمان کا خون، اس کا مال اور اس کی عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«النَّجْشُ»: یہ ہے کہ بازار وغیرہ میں جس سامان کی بولی لگ رہی ہو اس کی قیمت بڑھائے، حالانکہ اسے خریدنے کی رغبت نہ ہو بلکہ اس کا مقصد دوسرے کو دھوکا دینا ہو، اور یہ حرام ہے۔
«وَالتَّدَابُرُ»: یہ ہے کہ انسان سے منہ پھیر لے، اسے چھوڑ دے اور اسے اس چیز کی طرح کر دے جو پیٹھ پیچھے ہوتی ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 235]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 10 (2564) (32).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1573
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إيَّاكُمْ والظَّنَّ، فإنَّ الظَّنَّ أكْذَبُ الحَدِيثِ» . متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم گمان سے بچو، کیونکہ گمان سب سے جھوٹی بات ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1573]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (235). أخرجه: مسلم 8/ 10 (2564) (32).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 1570 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1574
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ المُسْلِمَ» . رواه مسلم، وَقَدْ سبق قريبًا بطوله.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی آدمی کے برا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور یہ حدیث ابھی قریب ہی پوری کی پوری گزر چکی ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1574]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (235). أخرجه: مسلم 8/ 10 (2564) (32).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 1570 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں