الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
288. باب تحريم الرياء
باب: ریاکاری کی حرمت
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 1391
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ تَعَلَّمَ عِلْمًا مِمَّا يُبْتَغَى بِهِ وَجْهُ اللهِ - عز وجل - لاَ يَتَعَلَّمُهُ إِلاَّ لِيُصِيبَ بِهِ عَرَضًا مِنَ الدُّنْيَا، لَمْ يَجِدْ عَرْفَ الجَنَّةِ يَوْمَ القِيَامَةِ» يَعْنِي: رِيحَهَا. رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے وہ علم جس کے ذریعے اللہ عزوجل کی رضا تلاش کی جاتی ہے، صرف اس لیے سیکھا کہ اس کے ذریعے دنیا کا کوئی سامان حاصل کرے، وہ قیامت کے دن جنت کی «عَرْف» نہیں پائے گا۔“ یعنی اس کی خوشبو۔
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1391]
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1391]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (3664)، وابن ماجه (252).
وضاحت: «عَرْفَ الْجَنَّةِ» : ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ” «عَرْف» عین کے فتحہ اور راء کے سکون کے ساتھ (ہے، اس کا معنی) خوشبو ہے۔ یہ جنت کے حرام ہونے میں مبالغہ ہے، کیونکہ جو شخص کسی چیز کی خوشبو تک نہ پائے وہ اسے یقیناً حاصل نہیں کر سکتا۔“ (عون المعبود 10/98)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 3664)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (227)
أخرجه ابن ماجه (252 وسنده حسن)
مشكوة المصابيح (227)
أخرجه ابن ماجه (252 وسنده حسن)