🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
328. باب كراهة التقعير في الكلام والتشدُّق فيه وتكلف الفصاحة واستعمال وحشي اللُّغة ودقائق الإعراب في مخاطبة العوام ونحوهم
باب: گفتگو میں حلق سے بناوٹی آواز نکالنے، باچھیں کھول کر بولنے، تکلف سے فصاحت بگھارنے اور نامانوس (غریب) الفاظ استعمال کرنے کی کراہت اور عام لوگوں وغیرہ سے بات کرتے وقت اعراب کی باریکیاں (استعمال کرنے کی کراہت)۔
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 630
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ مِنْ أحَبِّكُمْ إليَّ، وَأقْرَبِكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ القِيَامَةِ، أحَاسِنَكُم أَخْلاَقًا، وَإنَّ أَبْغَضَكُمْ إلَيَّ وَأَبْعَدَكُمْ مِنِّي يَوْمَ القِيَامَةِ، الثَّرْثَارُونَ وَالمُتَشَدِّقُونَ وَالمُتَفَيْهقُونَ» قالوا: يَا رسول الله، قَدْ عَلِمْنَا «الثَّرْثَارُونَ وَالمُتَشَدِّقُونَ» ، فمَا المُتَفَيْهقُونَ؟ قَالَ: «المُتَكَبِّرُونَ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
«الثَّرْثَارُ» : هُوَ كَثِيرُ الكَلاَمِ تَكَلُّفًا. وَ«المُتَشَدِّقُ» : المُتَطَاوِلُ عَلَى النَّاسِ بِكَلاَمِهِ، وَيَتَكَلَّمُ بِمَلءِ فِيهِ تَفَاصُحًا وَتَعْظِيمًا لِكَلامِهِ، وَ«المُتَفَيْهِقُ» : أصلُهُ مِنَ الفَهْقِ وَهُوَ الامْتِلاَءُ، وَهُوَ الَّذِي يَمْلأُ فَمَهُ بِالكَلاَمِ وَيَتَوَسَّعُ فِيهِ، ويُغْرِبُ بِهِ تَكَبُّرًا وَارْتِفَاعًا، وَإظْهَارًا للفَضيلَةِ عَلَى غَيْرِهِ. وروى الترمذي عن عبد الله بن المباركِ رحمه الله في تفسير حُسْنِ الخُلُقِ، قَالَ: «هُوَ طَلاَقَةُ الوَجه، وَبَذْلُ المَعروف، وَكَفُّ الأذَى» .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تم میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن مجلس کے لحاظ سے مجھ سے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق سب سے اچھے ہیں، اور بے شک تم میں سے مجھے سب سے زیادہ ناپسند اور قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جو بہت باتونی، منہ پھاڑ پھاڑ کر باتیں کرنے والے اور «متفیہق» ہیں۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! «ثرثار» (باتونی) اور «متشدق» (منہ پھاڑ کر بولنے والے) کو تو ہم جان گئے، یہ «متفیہق» کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تکبر کرنے والے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«الثَّرْثَارُ»: وہ شخص جو تکلف سے بہت زیادہ باتیں کرے۔
«الْمُتَشَدِّقُ»: جو اپنی باتوں سے لوگوں پر برتری جتائے، اور اپنی فصاحت دکھانے اور اپنی بات کو بڑا ظاہر کرنے کے لیے منہ بھر کر بات کرے۔
«الْمُتَفَيْهِقُ»: اس کی اصل «الْفَهْق» سے ہے، جس کا معنی بھر جانا ہے، اور یہ وہ شخص ہے جو اپنا منہ باتوں سے بھر لے اور ان میں پھیلاؤ اختیار کرے، اور تکبر، بڑائی اور دوسروں پر اپنی فضیلت ظاہر کرنے کے لیے نامانوس الفاظ بولے۔
اور امام ترمذی نے عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ سے حسن اخلاق کی تفسیر میں روایت کیا ہے، انہوں نے فرمایا: ”وہ چہرے کی شگفتگی، بھلائی کو خرچ کرنا اور (دوسروں کو) تکلیف دینے سے رکنا ہے۔“ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 630]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2018) وقال: «حديث حسن غريب» .
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: صحيح انظر (صحيح الترمذي) رقم (1642)
وضاحت: «وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ» : (امام ترمذی نے اسے) اپنی جامع (حدیث 2005) میں (روایت کیا ہے)، اور ترمذی کے ہاں (طلاقۃ الوجہ کی بجائے) «بَسْطُ الْوَجْهِ» (چہرے کی کشادگی) کے الفاظ ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں