الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
335. باب تحريم امتناع المرأة من فراش زوجها إِذَا دعاها ولم يكن لَهَا عذر شرعي
باب: عورت کو جب اس کا شوہر اپنے بستر پر بلائے اور اس کے پاس کوئی شرعی عذر نہ ہو تو اس کا انکار کرنا حرام ہے
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 281
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امرَأتَهُ إِلَى فرَاشِهِ فَلَمْ تَأتِهِ، فَبَاتَ غَضْبَانَ عَلَيْهَا، لَعَنَتْهَا المَلائِكَةُ حَتَّى تُصْبحَ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ. وفي رواية لهما: «إِذَا بَاتَت المَرأةُ هَاجِرَةً فِرَاشَ زَوْجِهَا لَعَنَتْهَا المَلاَئِكَةُ حَتَّى تُصْبحَ» .
وفي رواية قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «والَّذِي نَفْسِي بيَدِهِ مَا مِنْ رَجُلٍ يَدْعُو امْرَأتَهُ إِلَى فِرَاشهِ فَتَأبَى عَلَيهِ إلاَّ كَانَ الَّذِي في السَّمَاء سَاخطًا عَلَيْهَا حَتَّى يَرْضَى عَنها» .

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی اپنی بیوی کو اپنے بستر کی طرف بلائے اور وہ اس کے پاس نہ آئے، پھر وہ (شوہر) اس پر ناراضی کی حالت میں رات گزارے تو فرشتے صبح ہونے تک اس (عورت) پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔“
(متفق علیہ)
اور بخاری و مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”جب عورت اپنے شوہر کا بستر چھوڑ کر رات گزارے تو فرشتے صبح ہونے تک اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔“
اور ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو آدمی بھی اپنی بیوی کو اپنے بستر کی طرف بلائے اور وہ اس سے انکار کرے، تو وہ ذات جو آسمان میں ہے، اس پر ناراض رہتی ہے یہاں تک کہ وہ (شوہر) اس سے راضی ہو جائے۔“ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 281]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 39 (5193) و(5194)، ومسلم 4/ 156 (1436) (120) و157 (1436) (121) و(122).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)