🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
368. باب التحذير من ارتكاب ما نهى الله - عز وجل - أَو رسوله - صلى الله عليه وسلم - عنه
باب: اللہ عزوجل یا اس کے رسول ﷺ نے جس چیز سے منع فرمایا ہے اس کے ارتکاب سے ڈرانے کا بیان
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 64
الخامس: عن أبي هريرةَ - رضي الله عنه - عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ الله تَعَالَى يَغَارُ، وَغَيرَةُ الله تَعَالَى، أَنْ يَأتِيَ المَرْءُ مَا حَرَّمَ الله عَلَيهِ» متفق عَلَيهِ.
و«الغَيْرةُ» : بفتحِ الغين، وَأَصْلُهَا الأَنَفَةُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ غیرت کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی غیرت یہ ہے کہ آدمی اس کام کا ارتکاب کرے جسے اللہ نے اس پر حرام کیا ہے۔“
(متفق علیہ)
«الغَيْرةُ»: غین کے فتحہ کے ساتھ، اور اس کی اصل (معنی) خودداری اور ناگواری ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 64]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 45 (5223)، ومسلم 8/ 101 (2761).
وضاحت: «مَا حَرَّمَ الله عَلَيهِ» : اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کے لیے صفتِ غیرت کا اثبات ہے۔ اس میں اور صفات کی دیگر احادیث و آیات میں اہلِ سنت والجماعت کا طریقہ یہ ہے کہ وہ انہیں اللہ سبحانہ کے لیے اس طرح ثابت کرتے ہیں جیسے اس کی شان کے لائق ہے۔ وہ کہتے ہیں: اللہ غیرت کرتا ہے لیکن مخلوق کی غیرت کی طرح نہیں، اور اللہ خوش ہوتا ہے لیکن مخلوق کی خوشی کی طرح نہیں، اور اللہ کے لیے وہ کامل صفات ہیں جو اس کے لائق ہیں، اور وہ مخلوقات کی صفات کے مشابہ نہیں۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 1/262)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں