🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر
باب: نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1623
وعن أَبي سعيد الخُدريِّ - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إيّاكُمْ والجُلُوس فِي الطُّرُقَاتِ!» قالوا: يَا رسولَ الله، مَا لَنَا مِنْ مَجَالِسِنَا بُدٌّ، نَتَحَدَّثُ فِيهَا. فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «فَإذَا أبَيْتُمْ إِلاَّ المَجْلِسَ، فَأَعْطُوا الطَّرِيقَ حَقَّهُ» قَالُوا: وَمَا حَقُّ الطَّريقِ يَا رسولَ اللهِ؟ قَالَ: «غَضُّ البَصَرِ، وَكَفُّ الأَذَى، وَرَدُّ السَّلاَمِ، والأَمرُ بِالمَعْرُوفِ، والنَّهيُ عنِ المُنْكَرِ» متفق عَلَيْهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”راستوں میں بیٹھنے سے بچو!“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے اپنی ان مجلسوں کے بغیر کوئی چارہ نہیں، ہم ان میں بات چیت کرتے ہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم بیٹھنے پر ہی اصرار کرتے ہو تو راستے کو اس کا حق دو۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! راستے کا حق کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نگاہ نیچی رکھنا، تکلیف (دینے) سے باز رہنا، سلام کا جواب دینا، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1623]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (190). أخرجه: البخاري 8/ 63 (6229)، ومسلم 6/ 165 (2121) (114).
وضاحت: مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) شرح صحیح مسلم (7/287) میں فرماتے ہیں: ”یہ حدیث بہت سے فوائد والی ہے اور جامع احادیث میں سے ہے، اس کے احکام واضح ہیں۔ اس حدیث کی بنا پر راستوں میں بیٹھنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اور تکلیف سے باز رہنے میں یہ بھی داخل ہے کہ غیبت، بدگمانی، بعض گزرنے والوں کو حقیر سمجھنے اور راستہ تنگ کرنے سے بچا جائے۔ اسی طرح جب بیٹھنے والے ایسے لوگ ہوں جن سے گزرنے والے ہیبت کھائیں یا ڈریں، اور اس وجہ سے اپنے کاموں کے لیے وہاں سے گزرنے سے رک جائیں، کیونکہ انہیں اس جگہ کے سوا کوئی راستہ نہیں ملتا (تو یہ بھی اسی میں داخل ہے)۔“
یہ حدیث نمبر 190 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں