الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب التوبة
باب: توبہ کا بیان
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 1530
وعن كعب بن مالك - رضي الله عنه - في حديثه الطويل في قصةِ تَوْبَتِهِ وَقَدْ سبق في باب التَّوبةِ. قَالَ: قَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ جالِسٌ في القَومِ بِتَبُوكَ: «مَا فَعَلَ كَعبُ بن مالكٍ؟» فَقَالَ رَجلٌ مِنْ بَنِي سَلمَةَ: يَا رسولَ الله، حَبَسَهُ بُرْدَاهُ والنَّظَرُ في عِطْفَيْهِ. فَقَالَ لَهُ مُعاذُ بنُ جبلٍ - رضي الله عنه: بِئْسَ مَا قُلْتَ، والله يَا رسولَ الله مَا علمنا عَلَيْهِ إِلاَّ خَيْرًا، فَسَكَتَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم. متفقٌ عَلَيْهِ.
«عِطْفَاهُ» : جَانِبَاهُ، وهو إشارةٌ إلى إعجابِهِ بنفسِهِ.
«عِطْفَاهُ» : جَانِبَاهُ، وهو إشارةٌ إلى إعجابِهِ بنفسِهِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے ان کی توبہ کے قصے والی طویل حدیث میں، جو باب التوبہ میں گزر چکی ہے، روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تبوک میں لوگوں کے درمیان بیٹھے ہوئے فرمایا: ”کعب بن مالک نے کیا کیا؟“ بنو سلمہ کے ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! اسے اس کی دو چادروں اور اپنے دونوں پہلوؤں کو دیکھنے (یعنی خود پسندی) نے روک رکھا ہے۔ تو سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: تم نے بری بات کہی، اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! ہم ان کے بارے میں بھلائی کے سوا کچھ نہیں جانتے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے۔
(متفق علیہ)
«عِطْفَاهُ»: اس کے دونوں پہلو، اور یہ اس کی خود پسندی کی طرف اشارہ ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1530]
(متفق علیہ)
«عِطْفَاهُ»: اس کے دونوں پہلو، اور یہ اس کی خود پسندی کی طرف اشارہ ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 1530]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (21). أخرجه: البخاري 6/ 3 (4418)، ومسلم 8/ 105 (2769) (53) و(54) و(55).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 21 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)