الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. باب التحذير من إيذاء الصالحين والضعفة والمساكين
باب: نیک لوگوں، کمزوروں اور مسکینوں کو تکلیف دینے سے ڈرانے کا بیان
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 232
وعن جندب بن عبد الله - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ صَلَّى صَلاةَ الصُّبْحِ فَهُوَ في ذِمَّةِ الله فَلاَ يَطْلُبَنَّكُمُ الله مِنْ ذِمَّته بشَيءٍ، فَإنَّهُ مَنْ يَطْلُبْهُ منْ ذمَّته بشَيءٍ يُدْركْهُ، ثُمَّ يَكُبُّهُ عَلَى وَجْهِهِ في نَارِ جَهَنَّمَ» . رواه مسلم.
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے صبح کی نماز پڑھی وہ اللہ کے ذمے (حفاظت) میں ہے، تو اللہ تم سے اپنے ذمے کی کسی چیز کا مطالبہ نہ کرے، کیونکہ جس سے وہ اپنے ذمے کی کسی چیز کا مطالبہ کرے گا اسے پکڑ لے گا، پھر اسے اوندھے منہ جہنم کی آگ میں ڈال دے گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 232]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 232]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 125 (657) (262).
وضاحت: «ذِمَّةِ» : مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) شرح صحیح مسلم میں فرماتے ہیں: ”یہاں «ذمہ» سے مراد ضمانت ہے، اور کہا گیا ہے: امان۔“ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/137)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)