🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. باب فضل البكاء من خشية الله تَعَالَى وشوقًا إِليه
باب: اللہ تعالیٰ کے ڈر سے اور اس کے شوق میں رونے کی فضیلت
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 401
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: خطبنَا رَسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - خطبة مَا سَمِعْتُ مِثلها قَطّ، فَقَالَ: «لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ، لَضحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيتُمْ كَثِيرًا» . فَغَطَّى أصْحَابُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - وَجُوهَهُمْ، وَلَهُمْ خَنِينٌ. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية: بَلَغَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - عَنْ أَصْحَابِهِ شَيْءٌ فَخَطَبَ، فَقَالَ: «عُرِضَتْ عَلَيَّ الجَنَّةُ وَالنَّارُ، فَلَمْ أرَ كَاليَومِ في الخَيرِ وَالشَّرِّ، وَلَوْ تَعْلَمونَ مَا أَعلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا» . فَمَا أَتَى عَلَى أَصْحَابِ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يَوْمٌ أَشَدُّ مِنْهُ، غَطَّوْا رُؤُسَهُمْ وَلَهُمْ خَنِينٌ.
«الخَنِينُ» بالخاءِ المعجمة: هُوَ البُكَاءُ مَعَ غُنَّة وانتِشَاقِ الصَّوْتِ مِنَ الأنْفِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایسا خطبہ دیا کہ میں نے اس جیسا (خطبہ) کبھی نہیں سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم وہ جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم تھوڑا ہنسو اور زیادہ روؤ۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے اپنے چہرے ڈھانپ لیے اور ان کے رونے کی (دبی دبی) آواز آ رہی تھی۔
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے صحابہ کی طرف سے کوئی بات پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا اور فرمایا: ”مجھ پر جنت اور جہنم پیش کی گئیں، تو میں نے آج کی طرح خیر اور شر (کبھی) نہیں دیکھا، اور اگر تم وہ جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم تھوڑا ہنسو اور زیادہ روؤ۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پر اس دن سے زیادہ سخت کوئی دن نہیں گزرا، انہوں نے اپنے سر ڈھانپ لیے اور ان کے رونے کی (دبی دبی) آواز آ رہی تھی۔
«الخَنِينُ»: (خاء معجمہ کے ساتھ) وہ رونا ہے جس میں ناک سے آواز نکلے اور ناک میں آواز کھنچ جائے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 401]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 68 (4621)، ومسلم 7/ 92 (2359) (134).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں