الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب الصبر
باب: صبر کا بیان
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 669
وعن عبد الله بن مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّهَا سَتَكُونُ بَعْدِي أثَرَةٌ وَأُمُورٌ تُنْكِرُونَهَا!» قالوا: يَا رسول الله، كَيْفَ تَأمُرُ مَنْ أدْرَكَ مِنَّا ذَلِكَ؟ قَالَ: «تُؤَدُّونَ الحَقَّ الَّذِي عَلَيْكُمْ، وَتَسْأَلُونَ اللهَ الَّذِي لَكُمْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد (تم پر دوسروں کو) ترجیح دی جائے گی اور ایسے امور ہوں گے جنہیں تم ناپسند کرو گے!“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے جو اس (زمانے) کو پائے اسے آپ کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”جو حق تم پر (واجب) ہے وہ ادا کرو، اور جو (حق) تمہارا ہے وہ اللہ سے مانگو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 669]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 669]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (51). أخرجه: البخاري 4/ 241 (3603)، ومسلم 6/ 71 (1843).
وضاحت: «أَثَرَةٌ» : یعنی حکمرانوں کا بیت المال کے اموال کو اپنے لیے خاص کر لینا۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 6/398)
یہ حدیث نمبر 51 پر گزر چکی ہے۔
یہ حدیث نمبر 51 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)