🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
86. باب الوفاء بالعهد وَإنجاز الوَعد
باب: عہد پورا کرنا اور وعدہ نبھانا
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 199
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «آيةُ المُنافقِ ثلاثٌ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعدَ أخْلَفَ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية: «وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى وَزَعَمَ أنَّهُ مُسْلِمٌ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منافق کی تین نشانیاں ہیں: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے، اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”اگرچہ وہ روزہ رکھے، نماز پڑھے اور یہ گمان کرے کہ وہ مسلمان ہے۔“ [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 199]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 15 (33)، ومسلم 1/ 56 (59) (107) و(109).
وضاحت: «آيةُ» : یعنی اس کی نشانی۔
«أخْلَفَ» : یعنی وعدے کی خلاف ورزی کرے اس طرح کہ اسے پورا نہ کرے، لیکن اگر وہ پورا کرنے کا پختہ ارادہ رکھتا تھا پھر کوئی رکاوٹ پیش آ گئی تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ (فیض القدیر 1/83)
یہ روایت مسلم میں ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں