🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
86. باب الوفاء بالعهد وَإنجاز الوَعد
باب: عہد پورا کرنا اور وعدہ نبھانا
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1543
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم: أن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أرْبَعٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ، كَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا، وَمَنْ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْهُنَّ، كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْ نِفاقٍ حَتَّى يَدَعَهَا: إِذَا اؤْتُمِنَ خانَ، وَإِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ، وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ» . متفق عَلَيْهِ.
وَقَدْ سبق بيانه مَعَ حديث أَبي هريرة بنحوه في «باب الوفاءِ بالعهدِ» .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار خصلتیں جس میں ہوں وہ خالص منافق ہوگا، اور جس میں ان میں سے کوئی ایک خصلت ہو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہوگی یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے: جب اسے امانت سونپی جائے تو خیانت کرے، جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب عہد کرے تو بے وفائی کرے اور جب جھگڑا کرے تو بدزبانی (اور ناحق) کرے۔“
(متفق علیہ)
اس کی وضاحت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اسی جیسی حدیث کے ساتھ «باب الوفاء بالعهد» (عہد پورا کرنے کے باب) میں گزر چکی ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 1543]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (689). أخرجه: البخاري 1/ 15 (34)، ومسلم 1/ 56 (58) (106).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 689 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1584
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «أرْبَعٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ كَانَ مُنافِقًا خَالِصًا، وَمَنْ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْهُنَّ كَانَ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّى يَدَعَها: إِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ، وَإِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ، وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ» . متفق عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار خصلتیں جس میں ہوں وہ خالص منافق ہوتا ہے، اور جس میں ان میں سے کوئی ایک خصلت ہو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہوتی ہے یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے: جب اسے امانت دی جائے تو خیانت کرے، جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب عہد کرے تو بے وفائی کرے، اور جب جھگڑا کرے تو بدزبانی (اور حد سے تجاوز) کرے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 1584]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (689). أخرجه: البخاري 1/ 15 (34)، ومسلم 1/ 56 (58) (106).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 689 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں