الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. باب وداع الصاحب ووصيته عند فراقه للسفر وغيره والدعاء لَهُ وطلب الدعاء مِنْهُ
باب: سفر وغیرہ کے لیے جدا ہوتے وقت ساتھی کو الوداع کہنے، اسے نصیحت کرنے، اس کے لیے دعا کرنے اور اس سے دعا کی درخواست کرنے کا بیان
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 346
وعن يزيد بن حَيَّانَ، قَالَ: انْطَلَقْتُ أنَا وحُصَيْنُ بْنُ سَبْرَة، وَعَمْرُو ابن مُسْلِم إِلَى زَيْد بْنِ أرقَمَ - رضي الله عنهما - فَلَمَّا جَلَسْنَا إِلَيْهِ قَالَ لَهُ حُصَيْن: لَقَدْ لقِيتَ يَا زَيْدُ خَيْرًا كَثِيرًا، رَأيْتَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - وسمعتَ حديثَهُ، وغَزوْتَ مَعَهُ، وَصَلَّيْتَ خَلْفَهُ: لَقَدْ لَقِيتَ يَا زَيْدُ خَيْرًا كَثيرًا، حَدِّثْنَا يَا زَيْدُ مَا سَمِعْتَ مِنْ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: يَا ابْنَ أخِي، وَاللهِ لقد كَبِرَتْ سِنِّي، وَقَدُمَ عَهدِي، وَنَسيتُ بَعْضَ الَّذِي كُنْتُ أَعِي مِنْ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - فما حَدَّثْتُكُمْ، فَاقْبَلُوا، ومَا لاَ فَلاَ تُكَلِّفُونيهِ. ثُمَّ قَالَ: قام رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يَومًا فينا خَطِيبًا بمَاءٍ يُدْعَى خُمًّا بَيْنَ مَكَّةَ وَالمَدِينَةِ، فَحَمِدَ الله، وَأثْنَى عَلَيهِ، وَوَعَظَ وَذَكَّرَ، ثُمَّ قَالَ: «أمَّا بَعدُ، ألاَ أَيُّهَا النَّاسُ، فَإنَّمَا أنَا بَشَرٌ يُوشِكَ أَنْ يَأتِي رسولُ ربِّي فَأُجِيبَ، وَأنَا تاركٌ فيكم ثَقَلَيْنِ: أوَّلُهُمَا كِتَابُ اللهِ، فِيهِ الهُدَى وَالنُّورُ، فَخُذُوا بِكتابِ الله، وَاسْتَمْسِكُوا بِهِ» ، فَحَثَّ عَلَى كِتَابِ الله، وَرَغَّبَ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ: «وَأَهْلُ بَيْتِي أُذكِّرُكُمُ اللهُ في أهلِ بَيْتي، أذكرُكُمُ الله في أهل بيتي» فَقَالَ لَهُ حُصَيْنٌ: وَمَنْ أهْلُ بَيتهِ يَا زَيْدُ، أَلَيْسَ نِسَاؤُهُ مِنْ أهْلِ بَيْتِهِ؟ قَالَ: نِسَاؤُهُ مِنْ أهْلِ بَيتهِ، وَلكِنْ أهْلُ بَيتِهِ مَنْ حُرِمَ الصَّدَقَةَ بَعدَهُ، قَالَ: وَمَنْ هُمْ؟ قَالَ: هُمْ آلُ عَلِيٍّ، وَآلُ عقيل، وَآلُ جَعفَرَ، وآلُ عَبَّاسٍ. قَالَ: كُلُّ هؤلاء حُرِمَ الصَّدَقَةَ؟ قَالَ: نَعَمْ. رواه مسلم.
وفي رواية: «ألاَ وَإنّي تَارِكٌ فِيكُمْ ثَقَليْنِ: أحَدُهُما كِتَابُ الله وَهُوَ حَبْلُ الله، مَنِ اتَّبَعَهُ كَانَ عَلَى الهُدَى، وَمَنْ تَرَكَهُ كَانَ عَلَى ضَلاَلَة» .
وفي رواية: «ألاَ وَإنّي تَارِكٌ فِيكُمْ ثَقَليْنِ: أحَدُهُما كِتَابُ الله وَهُوَ حَبْلُ الله، مَنِ اتَّبَعَهُ كَانَ عَلَى الهُدَى، وَمَنْ تَرَكَهُ كَانَ عَلَى ضَلاَلَة» .
یزید بن حیان رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں، حصین بن سبرہ اور عمرو بن مسلم سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، جب ہم ان کے پاس بیٹھ گئے تو حصین نے ان سے کہا: اے زید! آپ نے بہت زیادہ بھلائی پائی ہے، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ کی باتیں سنیں، آپ کے ساتھ جہاد کیا اور آپ کے پیچھے نماز پڑھی۔ اے زید! آپ نے بہت زیادہ بھلائی پائی ہے، اے زید! ہمیں وہ (حدیث) سنائیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو۔ انہوں نے کہا: اے میرے بھتیجے! اللہ کی قسم! میری عمر زیادہ ہو گئی ہے، (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا) زمانہ پرانا ہو گیا ہے، اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو باتیں یاد رکھتا تھا ان میں سے بعض بھول گیا ہوں، لہٰذا جو میں تمہیں بیان کروں اسے قبول کر لو، اور جو (بیان) نہ کروں اس کی مجھے تکلیف نہ دو۔ پھر انہوں نے کہا: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ اور مدینہ کے درمیان ”خُم“ نامی ایک پانی (کے مقام) پر ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، آپ نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، وعظ و نصیحت فرمائی، پھر فرمایا: ”امابعد! خبردار! اے لوگو! میں ایک انسان ہی ہوں، قریب ہے کہ میرے رب کا قاصد (موت کا فرشتہ) آئے اور میں (اس کی دعوت) قبول کر لوں، اور میں تم میں دو بھاری (عظیم) چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں: ان میں سے پہلی اللہ کی کتاب ہے، اس میں ہدایت اور نور ہے، لہٰذا اللہ کی کتاب کو لے لو اور اسے مضبوطی سے تھام لو۔“ پس آپ نے اللہ کی کتاب (پر عمل) کی ترغیب دلائی اور اس کا شوق دلایا، پھر فرمایا: ”اور (دوسرے) میرے اہلِ بیت ہیں، میں تمہیں اپنے اہلِ بیت کے بارے میں اللہ یاد دلاتا ہوں، میں تمہیں اپنے اہلِ بیت کے بارے میں اللہ یاد دلاتا ہوں۔“ حصین نے ان سے کہا: اے زید! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہلِ بیت کون ہیں؟ کیا آپ کی بیویاں آپ کے اہلِ بیت میں سے نہیں ہیں؟ انہوں نے کہا: آپ کی بیویاں آپ کے اہلِ بیت میں سے ہیں، لیکن (یہاں) اہلِ بیت وہ ہیں جن پر آپ کے بعد صدقہ حرام کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا: وہ کون ہیں؟ فرمایا: وہ آلِ علی، آلِ عقیل، آلِ جعفر اور آلِ عباس ہیں۔ انہوں نے کہا: کیا ان سب پر صدقہ حرام ہے؟ فرمایا: ہاں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”خبردار! میں تم میں دو بھاری (عظیم) چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں: ان میں سے ایک اللہ کی کتاب ہے، اور وہ اللہ کی رسی ہے، جس نے اس کی پیروی کی وہ ہدایت پر ہو گا اور جس نے اسے چھوڑ دیا وہ گمراہی پر ہو گا۔“ [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 346]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”خبردار! میں تم میں دو بھاری (عظیم) چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں: ان میں سے ایک اللہ کی کتاب ہے، اور وہ اللہ کی رسی ہے، جس نے اس کی پیروی کی وہ ہدایت پر ہو گا اور جس نے اسے چھوڑ دیا وہ گمراہی پر ہو گا۔“ [رياض الصالحين/كتاب الأدب/حدیث: 346]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 122 (2408) (36) و(37).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)