الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
129. باب في آداب المجلس والجليس
باب: مجلس اور ہم نشین کے آداب
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 1154
وعن سَلمَان - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَغْتَسِلُ رَجُلٌ يَومَ الجُمُعَةِ، وَيَتَطَهَّرُ مَا اسْتَطَاعَ مِن طُهْرٍ، وَيَدَّهِنُ مِنْ دُهْنِهِ، أَوْ يَمَسُّ مِنْ طِيبِ بَيْتِهِ، ثُمَّ يَخْرُجُ فَلاَ يُفَرِّقُ بَيْنَ اثنَيْنِ، ثُمَّ يُصَلِّي مَا كُتِبَ لَهُ، ثُمَّ يُنْصِتُ إِذَا تَكَلَّمَ الإمَامُ، إِلاَّ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الجُمُعَةِ الأُخْرَى» . رواه البخاري.
سیدنا سلمان (فارسی) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی جمعہ کے دن غسل کرتا ہے، اور جتنی ہو سکے پاکیزگی حاصل کرتا ہے، اور اپنا تیل لگاتا ہے یا اپنے گھر کی خوشبو لگاتا ہے، پھر (مسجد کی طرف) نکلتا ہے اور دو آدمیوں کے درمیان تفریق نہیں کرتا، پھر جتنی نماز اس کے مقدر میں لکھی ہو پڑھتا ہے، پھر جب امام خطبہ دے تو خاموش رہتا ہے، تو اس کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب آداب النوم والاضطجاع والقعود والمجلس والجليس والرؤيا/حدیث: 1154]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب آداب النوم والاضطجاع والقعود والمجلس والجليس والرؤيا/حدیث: 1154]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (827). أخرجه: البخاري 2/ 4 (883).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 827 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)