الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
143. باب استحباب المصافحة عِنْدَ اللقاء وبشاشة الوجه وتقبيل يد الرجل الصالح وتقبيل ولده شفقة ومعانقة القادم من سفر وكراهية الانحناء
باب: ملاقات کے وقت مصافحہ کرنے اور خندہ پیشانی سے ملنے، نیک آدمی کے ہاتھ کو بوسہ دینے، شفقت سے اپنے بچے کو بوسہ دینے، سفر سے آنے والے سے معانقہ کرنے کا استحباب، اور (سلام کے وقت) جھکنے کی کراہت
کل مکررات: 1
حدیث نمبر: 121
الخامس: عَنْهُ، قَالَ: قَالَ لي النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَحْقِرنَّ مِنَ المَعرُوفِ شَيئًا وَلَوْ أَنْ تَلقَى أَخَاكَ بِوَجْهٍ طَلِيقٍ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”نیکی کے کسی کام کو ہرگز حقیر نہ سمجھو، خواہ یہی ہو کہ تم اپنے بھائی سے کھلے (مسکراتے) چہرے کے ساتھ ملو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 121]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب السلام/حدیث: 121]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 37 (2626).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)