🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
144. باب عيادة المريض
باب: مریض کی عیادت کرنا
کل مکررات: 1
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 238
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «حَقُّ المُسْلِم عَلَى المُسْلِم خَمْسٌ: رَدُّ السَّلامِ، وَعِيَادَةُ المَريض، وَاتِّبَاعُ الجَنَائِزِ، وَإجَابَةُ الدَّعْوَة، وتَشْميتُ العَاطِسِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية لمسلم: «حَقُّ المُسْلِم عَلَى المُسْلِم سِتٌّ: إِذَا لَقيتَهُ فَسَلِّمْ عَلَيهِ، وَإِذَا دَعَاكَ فَأَجِبْهُ، وإِذَا اسْتَنْصَحَكَ فَانْصَحْ لَهُ، وإِذَا عَطَسَ فَحَمِدَ اللهَ فَشَمِّتْهُ، وَإِذَا مَرِضَ فَعُدْهُ، وَإِذَا مَاتَ فَاتَّبِعْهُ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں: سلام کا جواب دینا، مریض کی عیادت کرنا، جنازوں کے ساتھ جانا، دعوت قبول کرنا اور چھینکنے والے کو (یرحمک اللہ کہہ کر) دعا دینا۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں: جب تم اس سے ملو تو اسے سلام کہو، جب وہ تمہیں دعوت دے تو اسے قبول کرو، جب وہ تم سے خیرخواہی (کا مشورہ) طلب کرے تو اس کی خیرخواہی کرو، جب وہ چھینکے اور الحمد للہ کہے تو اسے (یرحمک اللہ کہہ کر) دعا دو، جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرو، اور جب وہ فوت ہو جائے تو اس (کے جنازے) کے ساتھ جاؤ۔“ [رياض الصالحين/كتاب عيادة المريض وتشييع الميت والصلاة عليه وحضور دفنه والمكث عند قبره بعد دفنه/حدیث: 238]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 90 (1240)، ومسلم 7/ 3 (2162) (4) و(5).
وضاحت: «تَشْمِيتُ» : یعنی خیر و برکت کی دعا دینا۔ (النہایہ 2/499)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں